چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج 15 جولائی11 بجے دن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ای لائبریری کا افتتاح کریں گے،چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے خود کو احتساب کے لیےبھی پیش کر دیا پنجاب انفارمیشن کمیشن کو خط تحریر
راولپنڈی ،،،رپورٹ .اصغر علی مبارک سے
،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج 15 جولائی11 بجے دن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ای لائبریری کا افتتاح کریں گے، ای لائبریری سے ججز ،وکلا ،قانون کے طالبعلموں ،سائلین اور جوڈیشری سے وابستہافراد استفادہ کر سکیں گے ،ای لائبریری کے افتتاح کے موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سھیل ناصر کے علاوہ راولپنڈی کے ججز ،وکلا شرکت کریں گے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ ایک دبنگ شخصیت کے طور پر ماننے جاتے ھیں انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہووے چیف جسٹس نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیھے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کو خط میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کر دیئےھیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنی دونوں ملز کے متعلق تفصیلات بھی جمع کرا دی ہیں ، چیف جسٹس نے جج بننے سے قبل دونوں ملز ختم کرا دی تھیں کمپنی ختم ہونے پر ڈائریکٹرز کے عہدے بھی ختم ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ جنگ اور جیو گروپ کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پر ناجائز اثاثوں کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔



