پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر سے قبل گرفتاری ;خود کو جیل سے باہر زیادہ دیر نہیں دیکھ رہا، ان کی گرفتاری ناگزیر لگ رہی ہے اور یہ گرفتاری اگلے پیر سے پہلے یا آنے والے ہفتے میں ہوسکتی ہے۔مریکی ٹی وی فوکس نیوز کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’مجھے خدشہ تھا کہ اسی ہفتے جیل ہوگی لیکن میرے وکلا نے زبردست جدوجہد کی،
اس کے باوجود مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ یہ صرف وقتی سوال ہے، پیر یا اگلے ہفتے کسی دن وہ مجھے جیل بھیج دیں گے‘۔عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد ملک بھر میں بدترین احتجاج ہوا تھا اور حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا اور متعدد مقدمات میں پارٹی چیئرمین کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔


چیئرمین پی ٹی آئی اس سے قبل بھی اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں۔
گزشتہ برس تحریک عدم اعتماد کے ذریعے حکومت سے اپنی بے دخلی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ’اپنے عہدے کی توسیع کے لیے یہ منصوبہ بنایا تھا‘۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں آئے روز ایک نئے مقدمہ میں نامزد کردیا جاتا ہے اور پہلی ایف آئی آر سے اب تک ان کے خلاف مقدمات کی تعداد بڑھ کر 180 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے اس وقت ہم جنگل کے قانون کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ بدترین قسم کا ظلم و ستم ہے‘، مزید بتایا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو اٹھایا گیا ہے اور پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں سیاسی کارکنوں کے ساتھ اس طرح کی چیزیں پہلے کبھی نہیں ہوئیں‘۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ’ہاتھ ملایا تھا‘ اور انہوں نے ’امریکا کو بتایا کہ میں امریکا مخالف ہوں‘۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’وہ ایک لابنگ کرنے والا تھا جن کو میرے علم کے بغیر میری حکومت ادائیگی کر رہی تھی اور وہ امریکا میں لابنگ کر رہا تھا کہ عمران خان کتنا امریکا مخالف اور آرمی چیف کتنا امریکا کا حامی ہے‘۔
امریکا کے افغانستان سے انخلا کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کو سابق افغان صدر اشرف غنی کا رات گئے ملک چھوڑنے کا ادراک نہ ہونے کا مورد الزام نہیں ٹھہرایا۔
فوکس نیوز 10 کے انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے اپنی خارجہ پالیسی کا دفاع کیا اور اپنی پالیسی کو ’غیروابستہ‘ قرار دیا۔
افغان جنگ، جس میں پاکستان کو بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا، میں پاکستان کی پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میرا منصوبہ یہی تھا کہ کسی حکومت کے خلاف نہیں ہوں، میرا منصوبہ لوگوں کو غربت سے نکالنا تھا۔.
Arrested before Monday; Imran Khan doesn’t see himself out of jail for long
Reports; Asghar Ali Mubarak
Pakistan Tehreek-e-Insaaf Chairman Imran Khan has claimed that the arrest before Monday, he does not see himself out of jail for long, his arrest seems inevitable and this arrest may be before next Monday or in the coming week. In an interview with American TV Fox News, the former prime minister said, “I was afraid that there would be jail this week, but my lawyers fought hard.
However, I have no doubt that it is only a matter of time, on Monday or sometime next week they will send me to jail.” Several PTI leaders were arrested and the party chairman was also named in several cases.
Chairman PTI has expressed his fear of arrest even earlier.
Talking about his ouster from the government through a no-confidence motion last year, he said that former Army Chief General Qamar Javed Bajwa had “made this plan to extend his tenure”.
Imran Khan claimed that he is named in a new case every day and since the first FIR, the number of cases against him has increased to 180.
“Unfortunately at present we are facing the law of the jungle and this is the worst kind of persecution,” he said, adding that PTI workers across the country have been picked up and forced to leave the party. is going.
He said that “such things have never happened before with political workers in Pakistan”.
The PTI chairman alleged that General (Rtd) Qamar Javed Bajwa had ‘joined hands’ with Prime Minister Shehbaz Sharif and he ‘told America that I am anti-American’.
He claimed that he was a lobbyist who was being paid by my government without my knowledge and he was lobbying in the US about how anti-American Imran Khan is and how pro-American the army chief is.
Criticizing the US withdrawal from Afghanistan, the former prime minister said that he did not blame US President Joe Biden for not realizing that former Afghan President Ashraf Ghani left the country late at night.
In an interview with Fox News 10, the former prime minister defended his foreign policy and described his policy as ‘non-aligned’.
Referring to Pakistan’s position in the Afghan war, in which Pakistan suffered heavy casualties, he said, “My plan was not to be against any government, my plan was to lift people out of poverty.”
.




