سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان کی انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست,شاداب خان کی سنچری
..(اصغر علی مبارک). شاداب خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدسہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 47 ویں اوورز میں 241 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تاہم 242 رنز کا ہدف پاکستان نے 48 ویں اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا.پاکستان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ پاکستانی بولرز نے درست ثابت کیا، شاہین شاہ آفریدی نے ابتدا میں انگلش بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیا اور ٹاپ آرڈر کے اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔
انگلینڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن کو 4 رنز پر آؤٹ کرکے انگلینڈ کو ابتدائی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے تیسرے اوور میں جو روٹ کو 5 رنز پر پویلین بھیج دیا جب کہ 19 کے مجموعی اسکور پر کپتان ہیری بروک ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 52 رنز پر گری، جب جارڈن کاکس 6 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ابتدائی 4 وکٹیں 52 رنز پر گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور سیم کرن نے اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 93 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ سیم کرن 52 گیندوں پر 42 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
بعد ازاں ول 175 رنز پر انگلینڈ کا چھٹا نقصان اٹھانا پڑا اور ول جیکس 13 رنز بناکر رضا اللہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تو وہی دوسری طرف اوپنر بین ڈکٹ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اوراور اپنی سنچری مکمل کی۔انگلینڈ کا اسکور 187 رنز تک پہنچا تو بین ڈکٹ بھی عرفات منہاس کی گیند پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 111 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھےاس کے علاوہ لیام ڈاسن 5 رنز اور جیمی اوورٹن 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ہنری کروکومب 8 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا چوتھا شکار بنے جب کہ گس ایٹکنسن 28 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 8.4 اوورز میں 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ عرفات منہاس اور رضااللہ نے 2،2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ شاداب خان کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
اس طرح انگلینڈ کی ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 46.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیاانگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی وکٹیں بھی پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔ فخر زمان 10، صائم ایوب 6 اور بابر اعظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ سعد بیگ نے 32 اور سلمان علی آغا نے 26 رنز بنائے، حسن نواز 15 رنز بناسکے۔
پاکستان کی 154 رنز پر 9 وکٹیں گرنے کے بعد آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شاداب خان اور حارث رؤف انگلینڈ کے بولرز کے سامنے چٹان بن گئے۔ شاداب خان نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے بازی پلٹ دی اور ون ڈے کریئر کی پہلی سنچری بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور سنسنی خیز مقابلے بعد انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔اس موقع پر حارث رؤف نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور وکٹ کو سنبھالے رکھا۔ آخری وکٹ کی شراکت میں شاداب اور حارث نے 89 رنز بنائے جب کہ 97 رنز کے انفرادی اسکور پر شاداب خان کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیا تھا تاہم ریویو میں وہ ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے۔ میچ کے آخری مرحلے میں شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ مل کر انگلینڈ کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور پاکستان کو کامیابی دلادی۔
شاداب خان نے 96 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے جب کہ حارث روؤف 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ گس اٹکنسن اور لیام ڈاسن نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ہنری کروکومب اور ول جیکس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس طرح پاکستان نے 242 رنز کا ہدف 47.1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے اپنے نام کرلیا اور سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے رضا اللہ اور شاداب خان کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، رضا اللہ نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا ہےانگلینڈ نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، جوش ٹونگ باہر ہوگئے ان کی جگہ ہنری کروکومب نے اپنا ڈیبیو کیا
پاکستان کے فاسٹ بولر اور ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیز ترین فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
انہوں نے انگلینڈ کے اوپنر ٹام بینٹن کو اننگز کے پہلے اوور میں آؤٹ کرکے اپنی 150ویں ون ڈے وکٹ حاصل کی،یاد رہے سہ ملکی سیریز کے پہلے 3 میچز راولپنڈی میں کھیلے گئے تھے، جہاں پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، قومی ٹیم نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز اور انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔اسی طرح سری لنکا ایک میچ میں فاتح رہا دوسرے میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ اپنے پہلے دونوں میچز ہار چکا ہے۔ٹام بینٹن نے شاہین کی فل لینتھ گیند پر ایکسٹرا کور کے علاقے میں عرفات منہاس کو کیچ دے دیاانگلینڈ کے اوپنر ٹام بینٹن گزشتہ 4 اننگز میں مسلسل 4 نصف سنچریاں اسکور کرچکے تھے تاہم وہ شاہین آفریدی کی گیند پر زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ اس طرح انہوں نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 91، 91 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنے کا مجموعی ریکارڈ اب بھی سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہے، جنہوں نے صرف 78 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
تیز ترین 150 ون ڈے وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز
ثقلین مشتاق: 78 میچز
شاہین شاہ آفریدی: 80 میچز
وقار یونس: 91 میچز
شعیب اختر: 91 میچز
سعید اجمل: 93 میچز
عمر گل: 104 میچز
شاہین آفریدی 150 ون ڈے وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے مشترکہ طور پر چوتھے تیز ترین بولر بھی بن گئے ہیں۔ اس عالمی فہرست میں نیپال کے سندیپ لامیچھانے 73 میچز میں 150 وکٹیں حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں جب کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 77 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ افغانستان کے راشد خان اور بھارت کے محمد شامی نے 80، 80 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 81 اور آسٹریلیا کے بریٹ لی نے 82 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
شاہین شاہ آفریدی کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کارکردگی بھی نمایاں رہی ہے۔ وہ اس میدان پر 6 میچز کھیل کر 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے اب تک 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 9 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شاہین آفریدی نے اس سے قبل اپنی بولنگ کی رفتار میں مسلسل کمی کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر بھی بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی رفتار میں کمی آئی ہے، لیکن موجودہ صورتحال میں پاکستان ٹیم کو ان کی رفتار سے زیادہ وکٹوں کی ضرورت ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 21 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آئیں۔ اس میدان پر دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ 12 دسمبر 2005 کو کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سہ ملکی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیتنے کے بعد پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اتری۔ دوسری جانب بریسٹ کینسر سے آگاہی مہم کے سلسلے میں پاکستان کے کھلاڑی گلابی کٹ پہن کر میچ میں شریک ہوئے، تاکہ اس مرض کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جاسکے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین 150 وکٹیں لینے کا اعزاز سابق فاسٹ بولر وقار یونس اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کے پاس مشترکہ طور پر ہے۔ دونوں نے 27، 27 ٹیسٹ میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
26 سالہ شاہین آفریدی نے اپنے 80 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 150 وکٹیں مکمل کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیز ترین فاسٹ بولر اور مجموعی طور پر دوسرے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔









