.پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف راجگال اور شوال میں ”آپریشن خیبرفور“کا آج سے آغاز”
”آپریشن خیبرفور“آپریشن ردالفسادکاحصہقرار ، راجگال آپریشن کامقصد داعش ، حقانی نیٹ ورک کوختم کرنا،ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور
..اسلام آباد(رپورٹ .اصغر علی مبارک سے ):ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے کہاہے کہ پاک فوج نے راجگال اور شوال میں آج صبح ”آپریشن خیبرفور“کاآغازکردیاہے،یہ آپریشن ردالفسادکاحصہ ہے،راجگال کاعلاقہ فاٹاکاسب سے مشکل علاقہ ہے،راجگال میں آپریشن کامقصد داعش کوختم کرناہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفسادپرمیڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ راجگال اور شوال میں آج صبح ”آپریشن خیبرفور“کاآغازکردیاہے۔
یہ آپریشن ردالفسادکاحصہ ہے۔راجگال کاعلاقہ فاٹاکاسب سے مشکل علاقہ ہے۔راجگال آپریشن زمینی حقائق کے اعتبارسے مشکل ہوگا۔راجگال میں 8درے ہیں۔پاکستان ایئرفورس بھی آپریشن میں مددکرے گی۔خیبرایجنسی کے دوسری جانب افغانستان میں داعش کی سرگرمی بڑھتی جارہی ہے۔راجگال میں آپریشن کامقصد داعش کوختم کرناہے۔پاراچناردھماکے میں داعش کے شواہد ملے ہیں۔پہلے باجوڑ،پھرسوات اور پھرمہمندکوکلیئرکیاگیا۔ضرب عضب جوکہ 2014ء میں شروع کیاگیااس سے علاقے کوکلیئرکروایاگیا۔جب سے آپریشن ردالفسادشروع کیاگیا،اس کے تحت 46بڑے آپریشن کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں 2013-14میں ہماری کوشش مذہبی انتہاپسندی ٹارگٹ تھے۔بلوچستان میں 13بڑے آپریشن کیے۔پنجاب میں 6میجر جبکہ 7ہزارسے زائد پنجاب میں آپریشنزکے دوران 22دہشتگردہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں کافی بہتری آئی ہے۔کراچی میں دہشتگردی اور اغواء کی وارداتوں میں 96فیصد کمی آئی ہے۔ پانی کے مسائل کوبھی حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سندھ میں 522دہشتگردوں نے ہتھیارڈالے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کررہاہے۔ بھارت ایل اوسی پرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کررہاے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کی ہے۔ کلبھوشن کی اپیل کافیصلہ میرٹ پرہوگا۔،




