پاکستان کے شائننگ سٹار کیوئسٹ محمد نسیم اختر کی عالمی U-18 سنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی..تھائی لینڈ کی نوارتارت وانگروتھوتی نے خواتین ٹائٹل جیتا

رپورٹ .، اصغر علی مبارک سے

.پاکستان کے شائننگ سٹار کیوئسٹ محمد نسیم اختر نے تیسرے آئی بی ایف ورلڈ U-18 سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں چین کے پیفین لیٹ کو5-3 سے شکست دےدی بیجنگ میں کھیلےگے فائنل میں انہوں نے چینئ پلیئر کوہرایا .اس جیت کے ساتھ، شائننگ سٹار کیوئسٹ محمد نسیم اختر نے جونیئر ورلڈ سنوک ایونٹ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ھےچین کے شہر بیجنگ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق محمد نسیم اختر ورلڈ U-18 سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی پلیئر ہیں.ساہیوال سےتعلق رکھنے والے 16 سالہ محمد نسیم اختر نے چینی پلیئر پیفین لیٹ کے خلاف پہلے، تیسرے اور چوتھے فریم میں 62-20، 71-37، 57-19 ھرا کر 3-1 فتح اپنے نام کی ان کی مجموعی کامیابی کا اسکور 20-62، 69-68، 37-71، 19-57، 127-06، 84-40، 61-37 اور 74-08 رھا .پاکستان کے چمکتے ہوئےستارے سے قبل پاکستان کے محمد سجاد نے کرغزستان کے شہر بشکیک میں کھیلی جانیوالی ایشیائی سکس ریڈ بال سنوکر کے فائنل میں ہانگ کانگ کے کیوسٹ لی چن وان کو بیسٹ آف الیون یکطرفہ فائنل میچ میں سات صفر 7-0 سے ھرا کر ٹایٹل جیتا تھا، محمد نسیم اختر کو آئی بی ایس ایس کے نائب صدر جم لسی نے خوبصورت ٹرافی پیش کی ، ٹورنامنٹ میں محمد نسیم اختر کی سب سے زیادہ بریک 74 رہی لیکن فائنل سے پہلے ان کے چار ناک آؤٹ فتوحات میں صرف دو فریم ہارے تھے سنوکر پاکستان میں انتہائی مقبولیت حاصل کر چکا ھے آئی بی ایس ایس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے کئی فتح حاصل کی هیں لیکن یہ جیت کسی بھی کم عمرپلیئر کی پہلی جیت ھے ،عالمی بین الاقوامی ایمچر مقابلوں میں ایشیائی پلیرز کو حریفوں پر غلبہ حاصل رہا ھے ، اور یہ 18واں سے زائد ایڈیشن بھی کچھ مختلف نہیں تھا . آخری دس چیمپئن میں سے آٹھ کا تعلق ایشیا سے رہا ھے اس بار اسرائیل کے امیر نارڈیا کےکو بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا ، جنہوں نے گزشتہ 8 میچز میں 119 کا بریک کھیل رکھا تھا دوسری جانب آئرش پلیرز کے لئے یہ مایوس کن ٹورنامنٹ تھا، آئرش پلیرز آخری نمبر پر رھے نون لینڈ لینڈز راؤنڈ روبن مرحلےمیں پیچھے رہ گے پانچ براعظم سےسات سات پلیرز شامل تھے.دریں اثنا، تھائی لینڈ کی نوارتارت وانگروتھوتی نے خواتین کے ورلڈ انڈر 18 اوپن کے فائنل میںھم وطن سیرپپورن نانھنتھاکمنگن کو 3-2 سے شکست دی، کر ٹرافی اپنے نام کی ،،