پاکستانی قوم کو بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرہ فراہم کریں گے ، بہت جلد بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں بھی ھومیو ڈاکٹرز کی نشستیں مختص کی جائیں گی ،
ایم این اے راجا جاوید اخلاص
مسلم لیگ ن کی حکومت ھومیو پیتھک شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے ، پارلیمانی سیکرٹری برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ ایم این
اے راجا جاوید اخلاص کا سیمینار سے خطاب
راولپنڈی( ( اصغر علی مبارک سے ) پارلیمانی سیکرٹری برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ ایم این اے راجا جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور عوام کو بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرہ فراہم کریں گے ، مسلم لیگ ن کی حکومت ھومیو پیتھک شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے ،بہت جلد بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں بھی ھومیو ڈاکٹرز کی نشستیں مختص کی جائیں گی ، میاں محمد نواز شریف نے اپنے گذشتہ دور میں تحصیل و ضلع کی سطح پر سرکاری ہسپتالوں میں ھومیو ڈاکٹرز کی تعیناتی کی تھی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنسپلز آف آل پاکستان ھومیو پیتھک میڈیکل کالجز راولپنڈی ڈویژن کے تعاون سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ”ماڈرن ھومیو پیتھی اور ہماری ذمہ داریاں “ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجا جاوید اخلاص نے کہاکہ جعلی ھومیو ادویات کے خاتمے کے لیے نیشنل ھومیو پیتھی کونسل کے ہمراہ کریک ڈاﺅن کیا جائے گا اور جعلی ادویات کی بیخ کنی کی جائے گی ۔پروگرام کے آرگنائزر ممبر نیشنل کونسل آف ھومیوپیتھی ڈاکٹر عرفان ولی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور بتایا کہ سیمینار کا بنیادی مقصد ھومیو پیتھی شعبہ علاج سے وابستہ ڈاکٹر ز اور پروفیشنلز کو عصر حاضر میں ھومیو پیتھک طریقہ علاج کی افادیت اور اس میں نئے رجحانات بارے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ڈاکٹر عرفان ولی نے اس موقع پر ھومیو پیتھک شعبہ طب سے وابستہ ڈاکٹر ز اور پروفیشنلز کو لاحق مسائل پر روشنی ڈالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ھومیو پیتھی کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔سیمینار سے نیشنل کونسل آف ھومیوپیتھی کے صدر ھومیو ڈاکٹر محمود الحق عباسی سمیت راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ھومیو پیتھک کالجز کے پرنسپل صاحبان اور معروف ھومیو ڈاکٹرز نے خطاب کیا اور سیمینار کے موضوع کی مناسبت سے جدیدھومیو پیتھی کے تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔مقررین نے کہا کہ ھومیو پیتھک طریقہ علاج انتہائی بے ضرر اور زود اثر ہے تاہم اس طریقہ علاج کے مزید ”ماڈرن ھومیو پیتھی اور ہماری ذمہ داریاں “ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہو ا ۔سیمینار کے آرگنائزر ممبر نیشنل کونسل آف ھومیوپیتھی ڈاکٹر عرفان ولی نے بتایا کہ سیمینار کا اہتمام پرنسپلز آف آل پاکستان ھومیو پیتھک میڈیکل کالجز راولپنڈی ڈویژن کے تعاون سے کیا گیا ۔سیمینار کا بنیادی مقصد ھومیو پیتھی شعبہ علاج سے وابستہ ڈاکٹر ز اور پروفیشنلز کو عصر حاضر میں ھومیو پیتھک طریقہ علاج کی افادیت اور اس میں نئے رجحانات بارے آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ جدید ھومیو پیتھی کے تقاضوں کی روشنی میں اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ استعمال میں لاتے ہوئے ھومیو پیتھی طریقہ علاج کو منفرد بنایا جاسکے ۔ھومیو ڈاکٹر عرفان ولی نے بتایا کہ سیمینار کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ ایم این اے راجا جاوید اخلاص جبکہ صدارت نیشنل کونسل آف ھومیوپیتھی کے صدر ھومیو ڈاکٹر محمود الحق عباسی نے کی ۔اس موقع پر راولپنڈی ڈویژن کے معروف ھومیو کالجز کے پرنسپل صاحبان اور ممتاز ھومیو ڈاکٹرز نے اظہار خیال کیا ۔ھومیو ڈاکٹر عرفان ولی نے کہا کہ ھومیو پیتھک طریقہ علاج کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔اس حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ھومیو پیتھک شعبہ سے وابستہ ڈاکٹرز اور پروفیشنلز کو درپیش مسائل کا ازالہ کرے ۔



