.پاکستانی جونیئر سکواش رائزنگ سٹار محمد عزیر رشید کی ملائیشیا میں جونیئر سکواش اوپن چیمپئن شپ میں شاندار فتح ، پاکستانی پلیئر جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ19 جولائی سے -28جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جاے گی
اسلام آباد ..

.رپورٹ ،،اصغر علی مبارک سے
پاکستانی جونیئر سکواش رائزنگ سٹارگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم محمد عزیر رشیدنے ملائیشیا میں کھیلی جانے والی تیسری سی ایم ایس بورینوجونیئر سکواش اوپن چیمپئن شپ میں شاندار فتح حاصل کر کے طویل عر صےبعد کوئی ٹرافی پاکستان کے لئے جیتی ھے جونیئر سکواش رائزنگ سٹار عزیر رشیدنےفائنل میں سخت مقابلے کے بعد ٹاپ سیڈ نمبر ملائیشیا کے دھینا دھرشن کو تین صفر 3-0 سے شکست دیدی۔ ملائیشیاسے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی جونیئر کھلاڑی محمد عزیر رشید نے جونیئر کیٹیگری میں ں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوے ملائیشیا کے دھینا دھرشن کو تین صفرشکست دی انہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ نمبر ون کھلاڑی بلیجم کے سنجے جیوا کو پانچ گیمز میں 9-11, 13-11, 9-11, 11-5, 11-8 سے جبکے فائنل میں نمبرٹو سیڈ کھلاڑی ملائیشیا کے دھینا دھرشن کو سٹریٹ گمیز میں 11-9,11-6,11-8 سے شکست دیدی۔ پاکستانی جونیئر سکواش رائزنگ سٹار محمد عزیر رشید نےجیت کے بعد کہا کہ اس جیت کاکریڈٹ میرے والد و کوچ عبدالرشید کے سر جاتا ہے۔ واضع رہے کے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تحت جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لئے ایک تربیتی کیمپ جناح سپورٹس کمپلیکس مصحف اسکواش کمپلیکس میں لگایا گیا تھا ، پاکستانی پلیئر جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ19 جولائی سے -28جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جاے گی کیمپ میں عباس ظیب، منصور زمان، زیشان گل، مہراہ جاوید، حارس اقبال، سیف اللہ، محمد علی، عبدالقادر، عبدالمالک، محمد فرغگان، محمد عزیر رشید، زہران زیب اور زہران ملک شامل تھے ، پاکستانی جونیئر سکواش رائزنگ سٹار محمد عزیر رشید گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم ھیں جنوں نے 17 قومی اسکواش چیمپئن شپ بھی جیت رکھی هے ،