پانامالیکس کےشور میں فیلکن خان‘ کے نام سے مشہورپاکستانی باکسر محمد وسیم نے ,پاناما کے ایلیسر والڈیزکو شکستدیکر انٹرنیشنل چیلنج فائٹ جیت لی
رپورٹ …………اصغرعلی مبارک سے ……
پانامالیکس کےشور میں ایک طرف سیاستدانوں کےدرمیان مقابلہ جاری ھےجبکہ دوسری طرف فیلکن خان‘ کے نام سے مشہور پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما کے ایلیسر والڈیزکو شکست دیکر انٹرنیشنل چیلنج فائٹ میں جیت لی،پاناما سٹی میں پاکستانی باکسر محمد وسیم پاناما کے ایلیسر والڈیز کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے 8 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ جیت کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔سلور فلائی ویٹ چیمپیئن محمد وسیم نے باکسنگ رنگ میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کر لی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی محمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹیگری کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے۔پاناما کے دار الحکومت پاناما سٹی میں فائٹ کے دوران محمد وسیم ابتداء سے ہی میزبان حریف کھلاڑی ایلیسر والڈیز پر حاوی نظر آئے اور انہیں مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا۔پاکستانی باکسر اور پاناما کے باکسر ایلیسر والڈیز کے درمیان فائٹ 8 راؤنڈز پر مشتمل تھی مگر محمد وسیم نے اپنے حریف کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ہرا دیا۔اپنی جیت کے حوالے سے محمد وسیم نے اپنے حق میں دعائیں کرنے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے باکسر کو شکست دینے اور اپنے ٹائٹل کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔یاد رہے کہ گولڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے دسمبر میں محمد وسیم کا مقابلہ جاپان کے ڈیاگو اومیگا سے متوقع ہے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم 17 جولائی 2016 کو جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں ہونے والے مقابلے میں فلپائن کے جیتھر اولیوا کو شکست دے کر سلور بیلٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے تھے۔بعد ازاں نومبر میں محمد وسیم نے سیئول میں ہی ہونے والے مقابلے میں فلپائن کے گیمل میگرامو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔گذشہ ماہ جون میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ میں محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک باکسر بنے کا اعزاز حاصل ہوا جسے انہوں نے اپنے اور ملک کے لیے باعث فخر قرار دیا تھا۔اسپانسر شپ کے مسائل کے سبب چھ ماہ تک ’فیلکن خان‘ کے نام سے مشہور محمد وسیم باکسنگ رنگ سے دور رہے تھے۔محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وسیم کی نظریں گولڈ فلائی ویٹ ورلڈ چیمپیئن بننے پر مرکوز ہیں اور موجودہ عالمی چیمیپئن جاپان کے ڈیگو ہیگا کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔