‘وہ آیا ”اس نے دیکھا ”اور فتح مند ھو کر… هیرو بن گیا.. اپنا نام ”فخر پاکستان ”تاریخ میں امر کر دیا ‘

.اسلام آباد .رپورٹ ، اصغر علی مبارک سے”وہ آیا ”اس نے دیکھا ”اور فتح مند ھو کر… هیرو بن گیا ”یہ الفاظ تاریخ میں عظیم محمود غزنوی کے لیے مورخوں نے ادا کیے ،،جس نے بھارتی سورماؤں کو عبرت ناک شکست دےکر ھیرو کی حثیت سے مقام بنایا ،،کچھ ایسا ہی قومی ٹیم کے ”.فخر زمان نےکر کے اپنا نام ”فخر پاکستان ”تاریخ میں امر کر دیا ”.فخر زمان نے انٹرنشنل کیپ اس سال مارچ میں پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران ٹی 20 کی ٹیم میں شمولیت کر کے حاصل کی ،وہ دو اننگز میں صرف 26 رنزبنا سکا – لیکن چیمپئنز ٹرافی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے لئے یہ کافی تھا. کیونکہ اوپنر احمد شہزاد افتتاحیمیچ میں ں ناکام رہے تو، فخرکو ایک موقع دیا گیا اس کے بعد انہوں نے اپنا انتخاب درست کر دکھایا ..فخر زمان پر ایک بار گاؤں کاٹلنگ میں کرکٹ کھیلنے پابندی عائد کردی گئی اور اپنے بھائیوں کی طرف سے ماربھی کھانی پڑی . کیونکہ فخر زمان کے کھیل سے بہت سےلوگ جیلس تھے – لیکن جب انہوں نے پاکستان کے چیمپیئنز ٹرافی جتانے کے بعد ا ایک ہیرو کی حیثیت سے واپسی کی تو ھر ایک شخص انسے ہاتھ ملانے کی خوائش لیے گھنٹوں منتظر رہا،لمبےقد کا 27 سالہ روشن آنکھوں والا پٹھان پھولوں سے لدا ہوا تھا .فخر زمان نے بتا یا کہ فائنل کی رات میں بہت بیمار تھا .الٹییو ں کی وجہ سے نقاہت بہت زیادہ تھی ،ایسا لگ رھا تھا کہ شاہد ھی جلد ٹھیک ھو سکوں گا ”ساری رات میں نے بے چینی میں رات گزاری ،فزیو نے دو گولیاں دیں اسے کھایا ،اور دیر تک جاگتا رھا .نہ جانے کب آنکھ لگی .رات کو ہی ٹیم منیجمنٹ کو بتایا دیا کہ صبح تندرست ھوا تو کھیلوں گا جسکی امید کم ھے . فخر زمان نے بتا یا کہ”میں اس وقت زیادہ محسوس نہیں کر رھا تھا، لیکن صبح اٹھا تو فریش تھا ..ٹیم کے پلیئرز رات بھر میری وجہ سے پرشان رھے ”صبح فریش دیکھ کر سبکو اطمینان ھوا .وہ سب مجھے محبت دے رہے تھے ..فخر زمان نے بتا یا کہ میں ایک بحریہ کمانڈو بننا چاہتا تھا. “پاکستان بحریہ میں شامل ہونے پر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا نقطہ عروج نظر آیا .”ایک فورسز ٹورنامنٹ میں کوچ نے ناظم خان حوصلہ افزائی کی ، کرکٹ پر توجہ دیناشرو ع کی ،پانچ سال تک ڈومسٹک ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، لیکن مقبولیت پاکستانی سپر لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں لاہور قلندروں کے ساتھ کھیل کرملی جس نے سلکٹیروں کو نوٹس لینے پر مجبور کیا.”وہ آیا ”اس نے دیکھا ”اور فتح مند ھو کر… هیرو بن گیا ”یہ الفاظ تاریخ میں عظیم محمود غزنوی کے لیے مورخوں نے ادا کیے ،،جس نے بھارتی سورماؤں کو عبرت ناک شکست دےکر ھیرو کی حثیت سے مقام بنایا ،،کچھ ایسا ہی قومی ٹیم کے ”.فخر زمان نےکر کے اپنا نام تاریخ میں امر کر دیا ”
ایک خصوصی انٹرویو میں فخر نے کہا، یہ ہمیشہ ایسا نہیں تھا: دراصل ان کے گاؤں نے ایک بار پھر انہیں مقامی کرکٹ میچوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی.”میں نے اسکول کرکٹ میں ایک یا دو گیندوں کا سامنا کیا اور کچھ رنز بنائے. میں پھر پورے علاقے میں مقبول ہو گیا ” انہوں نے نے فخر سے کہا کہ ” طویل عرصے تک اپنے ملک کے لئے کھیلنا خوائش ھے ” چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں انڈیا کے خلاف میچ میں اوپنر فخر زمان نو بال پر دھونی کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ اوٹ ھو ،وہ ڈریسنگ روم کی جانب بوجھل قدموں سے چل دئیے تو امپائر نے روکا کہ ٹھیرو نوبال چیک کرنی ھے تو فخر زمان کو امید لگی کے ممکن ھے کہ نوبال ھی ھو ”فخر زمان کا کہنا ھے کہ میں دل میں الله سے دعا کی جو الله نے قبول کی جس میں کروڑوں پاکستانیوں کی دعا ئیں بھی شامل تھیں ،،جس پر میں ہر سانس الله کا شکر گزار ھوں ” فخر زمان کا کہنا ھے کہ ٹورنامنٹ میں تباہ کن آغاز کے بعد ٹیم کے حوصلہ افزائی کے لئے سابق کپتان شعیب ملک کا بھی مشکور ہوں . آل راؤنڈر شعیب ملک نےافتتاحی میچ میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد ٹیم کے مورال کو متاثر کن تقریر سے مستحکم کیا ”آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو نے کہا، “بھارت کے خلاف افتتاحی میچ میں شکست کے بعد ہم نے ایک طویل ملاقات کی.” شعیب ملک نے ایسی چیزیں بیان کی جو ہماری جذبے کو ابھارنے کے لیے اہم ثابت ہوئیں ہیں. اس میٹنگ میں سینئر، کپتان اور کوچ نے فیصلہ کیا گیا کہ باقی ٹورنامنٹ کو مختلف طریقے سے کھیلیں گے. “ا 27 سالہ فخرنے انکشاف کیا ہے کہ اسپنر رویچندران اشون کے خلاف بیٹنگ کا بہت لطف آ یا.فخر نے کہا کہ”پوری قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیت کر قوم کو عید الفطرکا تحفہ کی ”عیدی فتح” کی صورت میں دینے کی خواہش مند تھی.فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 63 رنز ، 113 رنز اور 113 رنز جبکہ مجموعی طور پر 252 رنز بنائے.فخر زمان نے کہا، “ہم ورلڈ کرکٹ میں ہم ایک مثالی ٹیم ہیں. اگرچہ یہاں ہمارےھاں بین الاقوامی ٹیمیں نہیں اتی ، اگرچہ ہم ورلڈ کرکٹ میں ایک پاور ہاؤس ھیں “..ں.”