نوجوان تحریک پاکستان کے قائدین کی قربانیوں کو یاد رکھیں.ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نسرین اختر مرزا
راولپنڈی ( پریس ریلیز)
پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تحریک پاکستان کے قائدین کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبہ کی مدد کے لیے بھر پور تعاون کرے گی۔ان خیالات کا اظہار مہمانان گرامی ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نسرین اختر مرزا، سید کاظم علی شاہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ,ملک عامر سہیل ڈی ایف او , سفیراللہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ریجنل سروسز , پی آر اوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی عزیز الرحمان نے خطاب میں کیا.انہوں ںے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنا گولڈن جوبلی جشن منا رہی ہے اور ملک کے تمام 50 ریجنل کیمپس میں بھی گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، یہ تقریبات 76ویں یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ ہوں گی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس راولپنڈی میں جشن آزادی کے حوالے سے قومی نغمات کے مقابلےحاجرہ بتول نے نغمہ ’’ہم زندہ قوم ہیں‘‘ گا کر جیت لیا.علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایت پر ریجنل کیمپس راولپنڈی نے سر سید سائنس کالج میں جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے طلباء و طالبات کے مابین ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا
جس میں 50 سے زائد طالبات نے ملی نغموں کے مقابلے میں حصہ لیا۔حاجرہ بتول نے نغمہ ’’ہم زندہ قوم ہیں‘‘ گا کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فائزہ علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور ردا عارف نے ”آے راہ حق کے شہیدو” پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دیگر شرکاء یسرا زمان، سیدہ اقراء، نور العین، ثناء۔ مہرین، عین النور، رابعہ شاہ، ماہ نور خالد، شمسہ کنول، ماریہ اسلم، ولی فیروز، فیضان علی، فہمدہ زہرہ، رابعہ شاہ، وسیم، تخلیل، وسیم بشیر، سعدیہ علی (کوارڈینیٹر)، صائمہ بی بی، سماویہ، نفیسہ گروپ، ماہنور اور دیگر کو یونیورسٹی کی طرف سے خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض آرجے ساحل نے انجام دیئےآخر میں مہمانان گرامی ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نسرین اختر مرزا، سید کاظم علی شاہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ,ملک عامر سہیل ڈی ایف او , سفیراللہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ریجنل سروسز , پی آر اوعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی عزیز الرحمان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے.





























