قومی جونیئر انڈر18۔ ہاکی چمپئن شپ 22 مئی سے 3 جون تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی۔ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر انڈر18۔ ہاکی چمپئن شپ میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی تین ، تین بلوچستان کی دو ‘اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی ایک، ایک ٹیم ہے ۔ 21 مئی کو شام 5 بجے منیجرز میٹنگ میں ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔




