فوج وہ ادارہ ہے جس نے پاکستان کو جوڑ رکھا ہے، عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل…..اصغر علی مبارک
…اسلام آباد؛…………..امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جرنل ”کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔امریکی اخبار کے مضمون میں پاکستانی امور کے ماہر عاقل شاہ کے تجزیے کے ساتھ سادانند دھومی نے تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے، مضمون میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا عمران خان پاکستان کو بچانے والا ہے یا تباہ کر رہا ہے؟مضمون میں کہا گیا ہے کہ فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے اورعمران خان پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا پورا کرنے میں مددگار ہیں، اسکالرزیہ تسلیم کرتے ہیں کہ فوج ہی وہ ادارہ ہے جس نے پاکستان کو جوڑرکھا ہے، فوج کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے۔کالم مزید کہتا ہے کہ اس طرح سینئیر فوجی افسر کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا سول ملٹری تعلقات کو بڑا نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، عمران کا فوج کے لیے پیغام واضح ہے کہ” میرے لیے نہیں کھیلو گے؛ ”تو تمہیں ڈس کریڈٹ کرنے کے لیے ہر حد تک جاؤں گا”۔مضمون نگار کا تجزیہ ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ میں آنا ادارے کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا،
یہ وہی فوج ہے جس نے بھارت سمیت دیگر پاکستان مخالفین کو ٹف ٹائم دیا ۔مضمون نگار نے لکھا کہ اگر فوج بکھر گئی تو اس کے بعد پاکستان نہیں بچے گا، کسی اعلیٰ فوجی افسر کو سرعام نشانہ بنانا انتقامی کارروائی کے مترادف ہے اور سول ملٹری تعلقات کو بہت نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔اخبار کے مطابق عمران خان کا فوج کو پیغام واضح ہے کہ اگر آپ میرے لیے نہیں کھیلیں گے تو میں آپ کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاؤں گا۔وال اسٹریٹ جرنل کے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ کے سامنے جھکنا فوج کے لیے برا آپشن ہوگا۔ موجودہ حالات میں عسکری قیادت کے سامنے کچھ اچھے آپشن موجود ہیں لیکن عمران خان کی بلیک میلنگ کو قبول کرنا کوئی آپشن نہیں ہے۔ کم زور دینے کے مترادف ہوگا۔مضمون کے مصنف کے مطابق پاکستان میں فوج کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اس کی شاندار خدمات ملک کے لیے زیادہ اہم ہیں۔ اس نے اپنے آپ کو ایک فعال ملک میں ایک فعال ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔