عوام کو اکیلا نہیں چھوریں گے؛
ایک جماعت سسرال جانےکیلئےتیار؛ دوسری میکے میں ناراض۔۔طاہرہ بانو مبارک امیدوار اسمبلی
راولپنڈی(پریس ریلیز)

پاکستان عوامی لیگ حلقہ این اے 60 کی امیدوار قومی اسمبلی مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ نے گلریزکالونی۔ڈھوک چوہدریاں۔صادق آباد میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران خواتین سے خطاب میں کہا ھےکہ راولپنڈی کے باشعور عوام آئندہ انتخابات میں پاکستان عوامی لیگ کی عوامی قیادت کو منتخب کرائیں ۔طاہرہ مبارک نے کہا کہ الیکشن بائیکاٹ مسلئے کا حل نہیں۔ایک جماعت سسرال جانے کی تیاری کررہی ھے تو دوسری میکے میں روٹھ کر بیٹھ گئی ھے ایسے میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں۔راولپنڈی کے عوام ووٹ کی پرچی سے سیاستدانوں کا احتساب کریں۔انہوں نے کہاکہ ایک تعلیم یافتہ قیادت ہی تمام مسائل کا حل ھے