سینئر سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے دوبارہ صدر منتخب .رپورٹ .اصغر علی مبارک سے

۔اسلام آباد – پاکستان کے سینئر سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک کو اگلی مدت سال 2022تا 2026 کے لیے پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے دوبارہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس صحافی محمد اصغر عظیم سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ یہ انتخاب خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہوا۔ تین رکنی الیکشن کمیٹی کے سربراہ نادر خواجہ اور دیگر ارکان میں اعجاز رشید اور نصر اقبال شامل تھے۔ نیپال کے AIPS ایشیا کے خزانچی نرنجن راج بنشی نے بطور مبصر شرکت کی۔ تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ امجد عزیز ملک کا شمار پاکستان کے معروف صحافیوں میں ہوتا ہے۔ وہ ملک میں صحافت کے فروغ کے لیے اپنی شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ بالخصوص خیبرپختونخوا میں صحافت کے شعبے میں نئے ٹیلنٹ کی پروجیکشن اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں ، امجد عزیز ملک نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز 1982 میں کیا۔ انہوں نے روزنامہ امروز، روزنامہ حریت اور ماہنامہ اخبار وطن کےساتھ خدمات انجام دیں امجد عزیز ملک نے 1985 میں روزنامہ جدت میں شمولیت اختیار کی اور پھر 1986 میں روزنامہ جنگ سے منسلک ہوئے اور 16 سال خدمات انجام دیں۔ 2002 میں پاکستان کے پہلے نیوز چینل جیو نیوز سے منسلک ہوئے اور 2014 تک کام کیا۔ انہوں نے زندگی کے ہر شعبہ گراں قدر خدمات انجام دیں خصوصاً دہشت گردی کے دوران مثالی کوریج کی۔ صحافتی حقائق قوم کے سامنے پیش کئے۔ امجد عزیز ملک 2014 سے 2017 تک پشاور میں روزنامہ ایکسپریس کے ریزیڈنٹ ایڈیٹربھی رہے اور آج کل امجد عزیز ملک روزنامہ کسوٹی پشاور کے چیف ایڈیٹر ہیں،

امجد عزیز ملک پاکستان کی صحافتی برادری میں اولمپکس گیمز، کامن ویلتھ گیمز، سیف گیمز، اسلامک گیمز، انڈور ایشین گیمز، اسپیشل اولمپکس گیمز اور پیرا اولمپکس گیمز کی کوریج کرنے کا منفرد اعزاز رکهتے ہیں۔ امجد عزیز ملک حال ہی میں تیسری بار ایشین اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن (AIPS ASIA) کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوے ہیں اور 2012 سے ایشین اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن (AIPS) کے منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

امجد عزیز ملک 268 بین الاقوامی ہاکی میچوں کی کمنٹری کر کے ریڈیو پاکستان کے بہترین کمنٹیٹرقرار پانے ۔ اپنے 40 سالہ صحافتی کیرئیر کے دوران امجد عزیز ملک نے 268 بین الاقوامی ہاکی میچوں کی کمنٹری کی۔ پرنٹ میڈیا میں پانچ ہزار فیچرز، مضامین اور کالم تحریر کئے ۔ امجد عزیز ملک خیبرپختونخوا کے واحد صحافی ہیں جنہوں نے 17 کتابیں 5000 سے زائد مضامین اور کالم، 300 تحقیقی مقالے 50 بروشرز اور میگزین لکھے ۔دریں اثنا پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے دیگر عہدیداران میں
تاحیات چیئرمین: شاہد شیخ
صدر: امجد عزیز ملک
سینئر نائب صدر: زاہد فاروق ملک
نائب صدور: عاصم شیراز، عبید الرحمان، سہیل علی اور محمد شاہ دوتانی، سیکرٹری جنرل: محمد اصغر عظیم، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز: عمران یوسفزئی اور عبدالجبار فیصل، خزانچی: شہزاد ملک
ایگزیکٹو کمیٹی ممبران: آصف خان، محمود ریاض، شاہد عثمان ساتی، اعجاز احمد خان، شاہد خان آفریدی، نادر خواجہ، سید علی ہاشمی، فرخ عطا بٹ، عاشر بٹ، شکیل اعوان، ناصر اسلم راجہ، عارف محمود، محمد اجمل اور عبداللہ۔ جان شامل ہیں ..