راجہ خالد جنجوعہ “یو ایس مارشل آرٹس ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی….اسلام آباد: (پ ر ) شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ “یو ایس مارشل آرٹس ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی کیوکوشین کراٹے ماسٹر” بن گئے۔ راجہ خالد 6 ڈان ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ جاپان سے حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کیوکوشین کراٹے ماسٹر”بھی ہیں جس نے مارشل آرٹس ہال آف فیم میں جگہ حاصل کی ھے “”یو ایس مارشل آرٹس ہال آف فیم میں شامل راجہ خالد 6 ڈان بلیک بیلٹ نے کہا ھے کہ والدین ، قوم کی دعا ؤں اور محنت سے یہ اعزاز حاصل کیاراجہ خالد محمود نے کہا کہ یو ایس اے ہال آف فیم میں شمولیت پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے اور میں اس کامیابی کو سیلاب سے متاثرہ عوام کے نام کرتا ہوں، اس اعزاز کے ساتھ ہی مجھے میری لگن اور محنت کا پھل بھی مل گیا ہے۔راجہ خالد 6 ڈان ورلڈ سوکیوکشن بلیک بیلٹ نے کہا کہاپاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں پاکستان سوکیوکشن فیڈریشن پہلے سے زیادہ اس فن کی ترقی کے لئے دن رات کام کرتی رھے گی بحریہ ٹاون اسلام آباد فیز فور میں پاکستان سوکیوکشن فیڈریشن کے ہیڈ کو ارٹر ”راجہ مارشل آرٹس و فٹنس سنٹر” ملک وقوم کی خدمت کیلئے عالمی معیار کا ڈوجو بنایا گیا ھے جس میں دنیا کی جدید مشینو ں اور کوچنگ سے نوجوان نسل استفادہ کر رہی ھےانہوں نے کہا کہ ہال آف فیم میں شامل ہونے کے بعد میرے ارادے مزید بلند ہو گئے ہیں نیو یارک یو ایس اے میں یو ایس اے مارشل آرٹس ہال آف فیم کی تقریب کے اس تاریخی لمحے میں کھیلوں کی شخصیات مسٹر جم تھامس، محترمہ شیلی ولیمز، محترمہ لیٹا بی کافمین بھی موجود تھیں۔









