.حکومت کھیلوں کی ترقی کے لیے کوشاں ھے…ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ خیال زاد گل
رپورٹ ،،اصغر علی مبارک ..psb.
اسلام آباد .پاکستان سپورٹس بورڈ کےڈائریکٹر جنرل مسٹر خیال زاد گل نے کہا ھے کہ حکومت کھیلوں کی ترقی کے لیے کوشاں ھے جس کے دورر س نتایج سامنے آ رھے ھیں پاکستان اشک آباد، ترکمنستان میں 17 ستمبر سے 27 تک منعقد ہونے والے ایشیائی انڈور اور مارشل آرٹس گیمز میں حصہ لے گا ،پاکستان ایتھلیٹکس، سنوکر و بلئرڈز ، سوئمنگ، تائی کونڈو ، ویٹ لفٹنگ، ٹینس، جو جتسو، ریسلنگ اور کک باکسنگ.شامل ھیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کوشش ھے کہ گراس روٹس لیول پر پر کھیلوں کو فروغ دیا جا ے ، تا کہ قومی ٹورنامنٹ سے بین الاقوامی سطح کے پلیئرز نکل سکیں. ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے حالیہ بین القوامی کھیلوں میں موقع ملنے پر شاندار کارکردگی کا مظا ہرہ کیا ھے ،انہوں نے کہا کہ “انشا اللہ”بہت پاکستان میں جلد عالمی سطح کی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں گی ،پاکستان سپورٹس بورڈ کےڈائریکٹر جنرل مسٹر خیال زاد گل نے کہاکہ میڈیا کی مثبت تنقید سے کھیلوں کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملتی ھے ،انہوں نے کہا کہ قومی سپورٹس پالیسی کا مقصد ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے ،..