بحریہ ٹاون اسلام آباد کے بعد جشن آزادی پاکستان تقریب واہگہ بارڈر پر بھی ایشیا کا سب سے بڑا پرچم لہرا یا گیا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی قومی پرچم کو سلامی،،،،،،
.خصوصی رپورٹ …اصغر علی مبارک سے ،،،بحریہ ٹاون اسلام آباد کی طرح جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب واہگہ بارڈر پر بھی ایشیا کا سب سے بڑا پرچم لہرا گیا ، تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں موجود شرکا نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرےبھی لگائے۔واہگہ بارڈر میں لہرایا گیا پرچم جنوبی ایشا کے بلند ترین پرچموں میں سے ایک ھے ۔رات کے بارہ بجتے ہی پاکستان بھر میں جشن آزادی کا آغاز ہوگیا اور مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں اور پرچم کشائی کی گئی لاہور میں مینار پاکستان میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جبکہ ملک میں جگہ جگہ آتش بازی کی گئی .بحریہ ٹاون اسلام آباد کے بعد واہگہ بارڈر پر بلندترین قومی پرچم لہرا دیا گیا،بحریہ ٹاون نے بحریہ گارڈن سٹی ٹاﺅن اسلام آباد میں بلند ترین قومی پرچم لہرا یا ۔ قومی پرچم کی کل اونچائی 395فٹ کے لگ بھگ ہے۔ جھنڈے کا طول و عرض 25×40فٹ ہے۔ اس موقع پر ملک ریاض کا کہنا تھا”قومی پرچم کو نئی بلندےوں پر پہنچاکر بحرےہ ٹاﺅن قومی تشخص اور فخر کو بھی پروان چڑھا رہا ہے۔ اس موقع پر شہدائے پاکستان، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، بحریہ ٹاون اسلام آباد میں بلندترین قومی پرچم لہرانے کے لیے چئیرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے بٹن دبا کر بلند پول پر قومی پرچم لہرایا۔چار سال قبل جشن آزادی کی تقریبات کے لئے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم14 اگست کو اسلام آباد میں لہرایا گیا تھا تاہم پرچم حکومت نے جشن آزادی کی تقریبات کے لئےتیار کرایا تھا جنوبی ایشیا میں اس وقت تک سب سے بڑا پرچم تھا ، 60 فٹ لمبے اور 40 فٹ چوڑے جھنڈے کی تیاری میں 15 روز لگے اور اس کا حجم 2400 اسکوائر فٹتھا جسکو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف جشن آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر لہرایا تھا اس وقت بھی ۔جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے قومی پرچم کو کراچی میں تیار کیا گیا اور اسلام آباد بھیجنے سے قبل سبز ہلالی پرچم کو مزار قائد پر پاکستان کی بری، بحری اور فضائیہ کی جانب سے سلامی دی گئی تھی چیئرمین بحریہ ٹاون نے پاکستان کے ساتھ والہانہ جذبات و وابستگی کا عملی مظاہرہ کرکے نوجوان نسل کو باور کردیا پاکستان کی شان ہی ھماری شان ھے ،جس سے قومی وحدت اور جذبہ حب الوطنی پیدا ھوا ،بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں لہرایا جانے والا پاکستانی پرچم ایشیا کا ساتواں طویل ترین ، بلند ترین ، بڑا اور خوبصورت پرچم ھے جو پرائیوٹ سطح پر تیار کیا گیا ،وطن سے محبت کا خوبصورت اظہار کرتے ہوئے بحریہ گارڈن سٹی اسلام آباد میں بلند ترین قومی پرچم لہرا یا، واہگہ بارڈرپرپاکستان نے ایشیاء کاسب سے بڑاجھنڈالہرادیا،جھنڈا120فٹ چوڑااور400فٹ اونچاہے ،پرچم کشائی کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے شرکت کی ۔تقریب میں عسکری قیادت کے علاوہ عام شہریوںنے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق 13اگست کی رات بارہ بجے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستان نے واہگہ بارڈرپرایشیاء کاسب سے بڑاجھنڈالہرادیاواہگہ بارڈرپرلہرائے گئے جھنڈے کی چوڑائی 120فٹ اوراونچائی 400فٹ ہے ،جھنڈابھارتی علاقے سے بھی تاحدنگاہ دیکھاجاسکتاہے ۔
پرچم کشائی کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بھی شرکت کی اوراپنے ہاتھوں سے پرچم لہرایا۔اس موقع پرعسکری اورسیاسی قیادت کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان اورعام شہریوں نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی تقریب میں شریک شرکاء کاجذبہ حب الوطنی دیدنی تھی ۔شرکاء نے پاکستان زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے اوروطن کی حفاظت کیلئے ہرممکن قربانی دینے کاعہدکیا۔
تقریب میں پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اورآتش بازی بھی کی گئی ۔اس موقع پرپاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے قومی پرچم کوسلامی بھی دی ۔اس موقع پرپاکستان کی سربلندی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں ۔واہگہ بارڈرپرلہرایاجانے والاپرچم دنیاکاآٹھواں بڑاپرچم ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے کبھی اتنابڑاپرچم واہگہ بارڈرپرنہیں لہرایا،جب بھارت نے بڑاجھنڈاواہگہ بارڈرپرلہرانے کی کوشش کی تووہ لہرانے سے پہلے ہی پھٹ گیا۔