،نوازشریف کی کوشش.. نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ کا فُل بنچ سنے،جی ٹی روڈ ریلی پاور شو کا مظاہرہ؟

اصغر علی مبارک ،،کا کالم اندر کی بات ،ander ki baat (1)،،،
… .سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل کے لیے قائد عوام اور عوامی وزیراعظم محمد نوازشریف کی کوشش ھے کہ یہ نا اھلی کیس سپریم کورٹ کا فُل بنچ سنے جس کے بعد ممکنہ طور پر محمد نوازشریف بطور وزیراعظم واپس بھی آ سکتے ہیں۔ قائد عوام کا لاہور پہنچنے پر احتجاج کا سلسلہ ختم نہیں ہو ا اب وہ اسکا دائرہ کار آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ،سندھ ،کے پی کے اور بلوچستان تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ھیں اگلے روز میں اٹک میں تھا جہاں سپریم کورٹ پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے قریبی دوست، ممتاز قانون دان عدلیہ بحالی کے راہنما جناب شیخ احسن الدین سے موجودہ صورت حال پرتبادلہ خیال می ںمحمد نوازشریف کی جی ٹی روڈ ریلی موضو ع بحث رہی تاہم جناب شیخ احسن الدین کا تجربہ کی روشنی میں یہ ماننا تھا کہ گو کہ فیصلہ واضع ھے کہ نوازشریف نا اھل ھوچکے ھیں ، مگرمزید واضع فیصلہ ھوتا تو یہ ابہام بھی نہ پیدا ھوتا جسکو بنیاد بنا کر محمد نوازشریف جی ٹی روڈ ریلی نکال رھے تھے تاہم نظر ثانی اپیل کے لیے وہ یہ پوچھنے کے حق بجانب ھیں کہ انکی یہ سزا کتنی مدت کے لئے ھے ، قارئین کرام ؛ مختلف ماہرین آ ئین کا خیال ھے کہ نوازشریف جی ٹی روڈ ریلی کا فائدہ نیب میں آئندہ ٹرائل پر اثر انداز هونے کے لیے ڈال رھے ھیں تا کہ ممکنہ سزا سے بچا جا سکے لیکن جی ٹی روڈ ریلی اگر سسٹم کو کوئی نقصان ھوا تو اس کا نقصان صرف نواز شریف کو نہیں بلکہ پورے ملک کو ہو گا۔گو غیر متوقع عدالتی فیصلے نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے اندر سوئے ہووےشیر کو جگا دیا ہے. زخمی شیرکی طرح عوامی وزیراعظم بن کے محمد نوازشریف کچھار سےباہر آ کر اب دشمن قوتوں کو للکار رھے ھیں راولپنڈی، جہلم ،لالہ موسیٰ ،گجرات گوجرانوالہ کی طرح لاهور میں بھی میاں نوازشریف نے پاور شو کا مظاہرہ کیا ، لاهورمیاں نوازشریف کا شہر ھے جہاں کے لوگوں کی نفسیات اور جذبات سےوہ بخوبی واقف ھیں،ابتک عوامی وزیراعظم محمد نوازشریف نے پنجاب کارڈ اور کراووڈ کا زبردست استعمال کر کےھیںانہوں نے عوام کو باور کرانے کی کوشش کی ھے کہ عوام نےبھی انکی طرح فیصلہ تسلیم نہی کیا ھے اور وہ اب پہلے سے زیادہ نواز شریف کو مظلوم سمجتھے ھیں انکا انداز بیان قریب قریب عوامی ھوتا جا رها ھے اورعوام سے عہد کرتے بھی اور لیتے بھی نظر آے ھیں جسکو عوامی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بھی بار بار درھا یا لاهور میں بھی لوگ اپنے محبوب قائد اور عوامی وزیراعظم محمد نوازشریف کیلئے والہانہ انداز میں شریک امڈ آےجس پر انکو یقین ھو چکا ھے کہ عوام کی عدالت نے فیصلہ نوازشریف کے حق میں دے دیا ھے ، لاهور میں بھی تاریخی استقبال نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ نوازشریف مقبول لیڈر ہیں، جی ٹی روڈ ریلی سے نوازشریف کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،عوام کی عدالت نےقریب قریب فیصلہ تو نوازشریف کے حق میں سنا دیا ہےمگر اس سے دوبارہ نوازشریف وزیراعظم نہی بن سکتے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا ہے کہ نوازشریفلاہور آمد پر کھل کر دل کی بھڑاس نکالتے ہووے کہا کہ اگر میں نے کرپشن کی ہوتی توآپکو حق تھا کہ مجھے کان سے پکڑکرباہرنکال دیتے، آنکھ شرم سے نہ اٹھتی،انکا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم بناتے ہیںاور چند لوگ ووٹ کی پرچی کو پھاڑکرہاتھوں میں تھمادیتے ہیں،مسلم لیگ ن ووٹ کااحترام کروائے گی،یہ فیصلہ دنیامیں پاکستان کی رسوائی کافیصلہ ہے،پاکستان کے عوام نے فیصلے کومستردکردیاہے،جلد میراپیغام آپ تک پہنچے گا،انقلاب کیلئے تیاررہنا۔پریشان مت ہونایہ آپ کی جیت ہورہی ہے لوگ مجھے سوچ کربتائیں کہ پاکستان کے اصلی مالک کون ہیں؟ یہ 20کروڑعوام کو پاکستان
کا مالک بنائیں گےپاکستان ے سوادنیامیں ایساکوئی ملک نہیں جہاں یہ کھیل تماشاہورہاہو۔یہ گھناؤنامذاق صرف پاکستان میں ہورہاہےپاکستان کے عوام اس فیصلے کومستردکررہے ہیں۔ہم نے ملک کے اندرانقلاب لے کرآناہے۔کیاآپ نوازشریف کاساتھ دوگے؟نوازشریف بھی آپ کوکبھی دھوکہ نہیں دے گا۔بلکہ نوازشریف آپ کیساتھ ہمیشہ وفاکرے گا۔انہوں نے وعدہ لیاکہ نوازشریف کاجلد آپ تک پیغام پہنچ جائے گاآپ میرے قدم سے قدم ملاکرچلنا۔