،راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن میں صدر رسجا ذولفقار بیگ ، صدرپی ایف یو جے افضل بٹ ،صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،سیکرٹری این پی سی عمران یعقوب ڈھلوں، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن زاہد فاروق ملک ، صدرراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ناصر ھاشمی کی خصوصی شرکت،غیر آئینی اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار
اسلام آباد…اصغر علی مبارک سے
راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کا اھم اجلاس زیر صدارت قائم مقام صدر رسجا جناب ذولفقار بیگ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ھوا جس میں صدرپی ایف یو جے افضل بٹ ،صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،سیکرٹری این پی سی عمران یعقوب ڈھلوں، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن زاہد فاروق ملک ، صدرراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ناصر ھاشمی کی خصوصی شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتےھوے صدرپی ایف یو جے افضل بٹ ،صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،سیکرٹری این پی سی عمران یعقوب ڈھلوں، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن زاہد فاروق ملک ، صدرراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ناصر ھاشمی حق کا ساتھ دینے کا عہدکیاراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے اجلاس غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے رسجا کے سرپرست اعلیٰ شکیل اعوان، چیئرمین ناصر اسلم راجہ، نائب صدر فیصل ساہی کے علاوہ رسجا ممبران نمود مسلم (پی ٹی وی)، خرم شہزاد اعوان (جہان پاکستان)، رضوان احمد ڈھلوں (آئی این پی)، صوفی ہارون (سپورٹس ورلڈ)، وسیم قادری (سچ ٹی وی) عمرر شید (اے پی پی) عدنان افتخار (پی پی آئی) سید یاسمین ہاشمی (بزنس مین)، اصغر علی مبارک (ڈیلی میل) رانا رضوان (کیپٹل ٹائمز) معظم علی رانا (جہاں پاکستان) ڈاکٹر محمد حسین (سٹیٹ ایکسپریس) عقیل انجم (وائس آف پاکستان)، زرتاش ملک (ڈیلی آئینہ جہان)، مسعود ربانی (دی اولمپکس) محمد اعظم خان (روزنامہ پاکستان)، رضوان حیدر (روز ٹی وی) عمران چوہدری (آج کل) شعیب خان (ڈیموکریٹ پارک) شعیب (نیشن) محمد ارشد مکھن (پاکستان آبزرور) اویس لطیف (میٹرو واچ)نے متفقہ طور پر کہا کہ کمیٹی کے فیصلوں سے رسجا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر کےمنفی مقاصد پورے کئے جا رہے ہیں جسکی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جایے گی جس کے بعد اتفاق رائے سے ناصر اسلم راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو حتمی ووٹنگ لسٹ کو مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کی سفارشات اور دیگر امور کا بھی جائزہ لے گی۔ پانچ رکنی کمیٹی کے دیگر ممبران میں ذوالفقار بیگ، نمود مسلم، فیصل ساہی، مسعود ربانی بھی شامل ہیں۔ اجلاس سے خصوصی خطاب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کی ترقی چاہتے ہیں لیکن صحافیوں کو منقسم کرنے کی اجازت نہیں دیں انہوں نے کہا کرکٹر عماد وسیم کے دورہ پریس کلب کے بائی کاٹ کرنے اطلاعا ت ملی ھیں جنکی تحقیقات ضروری ھیں اور اس پر ۔ صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم کو ایکشن لینا ھوگا صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لئے جنہوں نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی وہ درستاقدام نہیں ھے ۔سیکرٹری نیشنل پریس کلب عمران یعقوب ڈھلوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنوں میں سیاسی چھاپ نہیں ہونی چاہئے ۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے تحفظ کیلئے ہر جگہ محفوظ رہیں گے۔ اجلاس سے خطاب میں بانی ممبر رسجا اصغر علی مبارک نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس کو تقسیم کرنے کی سازشھے ،نیشنل پریس کلب کی سکروٹنی کے بعد ایسا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور این پی سی کے ائین کی توھین ھے اور نام نہاد خودساختہ یونی فیکیشن کمیٹی کے غیر آئینی اقدامات کی پر زور مذمت کرتے ھیں اجلاس میں رسجا ممبران شکیل اعوان (جنگ)، فیصل شہزاد ساہی (اے ٹی وی)، ناصر ہاشمی (اے ٹی وی)، ناصر اسلم راجہ (ایف ایم ون او ون ) نمود مسلم (پی ٹی وی)، خرم شہزاد اعوان (جہان پاکستان)، رضوان احمد ڈھلوں (آئی این پی)، صوفی ہارون (سپورٹس ورلڈ)، وسیم قادری (سچ ٹی وی) عمرر شید (اے پی پی) عدنان افتخار (پی پی آئی) سید یاسمین ہاشمی (بزنس مین)، اصغر علی مبارک (ڈیلی میل) رانا رضوان (کیپٹل ٹائمز) معظم علی رانا (جہاں پاکستان) ڈاکٹر محمد حسین (سٹیٹ ایکسپریس) عقیل انجم (وائس آف پاکستان)، زرتاش ملک (ڈیلی آئینہ جہان)، مسعود ربانی (دی اولمپکس) محمد اعظم خان (روزنامہ پاکستان)، رضوان حیدر (روز ٹی وی) عمران چوہدری (آج کل) شعیب خان (ڈیموکریٹ پارک) شعیب (نیشن) محمد ارشد مکھن (پاکستان آبزرور) اویس لطیف (میٹرو واچ) سمیت کھیلوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔