KHUSHIM SAHIBA WINS 4TH CONSECUTIVE GOLD IN MALAM JABBA SKI EVENTS; الپائن اسکی مقابلوں میں پاکستانی اسکئیر خوشیم صاحبہ نے لگاتار چوتھا طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا;
By;Asghar Ali Mubarak
Khushim Sahiba bagged the 4th consecutive gold as the curtains were drawn on the Malam Jabba Ski events today. After winning the gold in Women’s Slalom category of 4th CAS Karakoram International Alpine Ski Cup last day, she also won the Slalom race of 3rd Malam Jabba International Alpine Ski Cup. Her countrymate Umama Wali clinched the silver whereas, Nazima Khair Zad from Afghanistan won the bronze medal.
Meanwhile in Men’s event, Ukrainian Vitalii Aib remained invincible in Slalom races and clinched the gold medal. Local sensation Muhammad Karim put up a stiff fight to bag the silver. Ukrainian Nazariy Petruk finished third and won the bronze medal.
36 international skiers from across the world participated in these events. Under the auspices of Pakistan Air Force, Winter Sports Federation of Pakistan is eagerly striving to promote winter sports in the country. Holding such events would not only promote winter sports in the country but also help in boosting the tourism industry of Pakistan.
مالم جبہ الپائن اسکی مقابلوں میں پاکستانی اسکئیر خوشیم صاحبہ نے لگاتار چوتھا طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
اسلام آباد …. رپورٹ؛ ۔اصغر علی مبارک..:۔ اج کھیلے گئے مالم جبہ اسکی مقابلوں میں پاکستانی اسکئیر خوشیم صاحبہ نے لگاتار چوتھا سونے کا تمغہ جیت لیا۔ چوتھے چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی سلالم کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد انہوں نے تیسرے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی سلالم کیٹیگری میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ان کی ہم وطن عمامہ ولی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ افغانستان کی ناظمہ خیر زاد کانسی کا تمغہ حاصل کر سکیں۔
مردوں کی اس کیٹیگری میں یوکرائن کے اسکئیرز ویٹالے ایب نے ناقابلِ تسخیر رہتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کاتمغہ جیتا۔نلتر سے تعلق رکھنے والے مایہ نازا سکئیر محمد کریم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ یوکرائن کھلاڑی نازے ریٹے پیٹرک نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمہ جیتا۔
دنیا بھر سے36 انٹرنیشنل اسکئیرز نے اس چیمپئین شپ میں حصہ لیا۔ ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان، پاک فضائیہ کے تعاون سے ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کے لئےکوشاں ہے۔ ان مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف ملک میں سرمائی کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔


