COAS reaffirms nation’s resolve, commitment towards eradicating menace of terrorism
دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

,,,.(اصغر علی مبارک)
RAWALPINDI: General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (COAS) highlighted that terrorism would never be tolerated and reaffirmed the nation’s resolve and commitment towards eradicating the menace.
The COAS emphasized that this mission would be pursued with full national resolve and collective determination, said an Inter Services Public Relations (ISPR) press release .He underscored that the fight against terrorism required the steadfast support of all Pakistanis, along with the efforts of the military and civil institutions, to secure a peaceful and prosperous future for the country.
Earlier, Namaz-e-Janaza for the Shuhada, who embraced martyrdom in a suicide blast targeting innocent citizens and passengers at Quetta Railway Station, was offered in Quetta Garrison, it further said.The funeral was attended by General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (COAS), Federal Minister of Interior, Governor and Chief Minister Balochistan, provincial ministers and a large number of military and civilian officials.
Following the funeral, the COAS visited CMH Quetta and met with the injured of the tragic incident.
Earlier on his arrival, the COAS was received by Commander Balochistan Corps.

https://youtu.be/vRHbtVEespc
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے کے شہدا کی نمازجنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے علاوہ صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ کے دورے میں کمبائن ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشن کو قومی عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے پوری قوم ثابت قدم ہے۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت، فوج اور سول اداروں کی کوششوں سے جنگ جیتیں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔ دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے، ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے کے 17 زخمی سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ 19 سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔ بعدازاں ترجمان صوبائی محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد سول ہسپتال میں زیر علاج مزید دو زخمی دم تو ڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔کوئٹہ میں خود کش دھماکے کے بعد ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی جبکہ ریلوے پولیس نے حیدرآباد اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس پستول لے جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ریلوے نے بتایا کہ ٹرینوں کی آمد اور روانگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سخت چیکنگ کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ غیرمتعلقہ افراد کا پلیٹ فارمز پر داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہےترکیہ اور امریکی سفارت خانے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی کوئٹہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ روسی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔ ولادیمیر پیوٹن نے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ دہشتگردی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ اور اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ امریکی سفارت خانہ کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ امریکی سفارت خانے نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ ادھر، دفتر خارجہ ترکیہ نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحب یابی کے لیے دعا گو ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردی میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں، صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے جس میں بھارت کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے کسی طرح نکل جائیں، فوجیوں کو بھی دونوں صوبوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے، دونوں صورتوں میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی سزمین سے ان کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے، ہمیں اس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور انہیں وہاں کےمقامی افراد کی مدد حاصل ہوتی ہے۔