Arshad Nadeem made history, won the gold medal by throwing a record in the Paris Olympics
ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل جیت لیا
….(اصغر علی مبارک)شاباش ارشد ندیم

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوا دیا۔ پیرس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلوں کا آغاز ہوا تو ٹرینیڈیڈ اینڈ ٹوباگو کے والکٹ نے پہلی باری میں 86.16 میٹر کی تھرو کی جبکہ گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے پہلی باری میں نیزہ 84.70 میٹر دور پھینکا۔ پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا۔ کینیا کے ییگو جولیئس نے پہلی باری میں 80.20 کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک نے بھی 80 میٹر کا ہندسہ عبور کررتے ہوئے 80.15 میٹر کی تھرو پھینکی۔ کینیا کے ییگو جولیئس نے پہلی باری میں نیزے کو 80.20 جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب نے پہلی باری میں 80.15 میٹر دور پھینکا۔ پاکستان کے ارشد ندیم کی طرح بھارت کے نیرج چوپڑا اور جرمنی کے جولین ویمبر بھی پہلی باری میں صحیح تھرو نہ کرسکے۔ فن لینڈ کے لیسی نے پہلی باری میں 81.78 میٹر کی تھرو کی جبکہ ان کے ہم وطن اولیور نے پہلی باری میں 81.24 میٹر کی تھرو کی۔ فائنل مقابلے کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوا تو جمہوریہ چیک کے جیکب نے دوسری باری میں 84.70 میٹر کی تھرو کی۔ گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے دوسری باری میں 87.87 میٹر تھرو کی جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسری باری میں 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی تھرو ہے۔ چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی,پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ شاندار اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو بڑا کارنامہ ہے، پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے تمغہ جیت کر آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اولمپک کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم آپ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے ارشد ندیم کوجیولین تھرومیں اولمپک میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم ،آپ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اولمپک میں تاریخ رقم کرکےآپ نےثابت کیا ہے کہ ارادے مضبوط ہوں تو ناممکن ممکن بن جاتاہے۔قوم کےبیٹےاولمپئین ارشدندیم پر والدین ہی نہیں ہم سب کو ناز ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکبادکے بیان میں کہا کہ ارشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ارشد ندیم کواولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکبادکے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں پاکستان کیلئے تاریخ میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکبادپیش کی ہے۔اپنے مبارکباد کے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل ہی نہیں قوم کے دل بھی جیت لیے ہیں،ارشدندیم نےاولمپکس میں 92.97 میٹرکاریکارڈ قائم کرکےاپنی برتری ثابت کردی۔وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ارشد ندیم کیلئے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کے ساتھ اولمپک گولڈ میڈل جیتنا آپ کی سخت محنت لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کی محنت اور عزم نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔خیال رہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ فائنل مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی کی جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کی۔جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی۔ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔جرمنی کے جیولین ویبر نے اپنی دوسری تھرو 87.33 کی کردی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری تھرو 89.45 کی کردی۔پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں فن لینڈ کے ایٹیلاٹو نے دوسرے راوؤنڈ کی پہلی تھرو 82.02 میٹر کی۔ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے کیشور ن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 78.96 میٹر کی۔ کینیا کے جیولیس یگو نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 84.90 میٹر کی۔گرینیڈا کے اینڈرسن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 88.54 میٹر کی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ میں پہلی تھرو 79.40 میٹر کی۔بھارت کے نیرج چوپڑا کی دوسرے راؤنڈ کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔بھارت کے نیرج چوپڑاکی دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو بھی ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو 91.79 میٹر کی۔
اس سے قبل اولمپک میں سب سے بڑی تھرو 90.57 میٹر کی کی گئی تھی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری باری میں 89.45 میٹر کی تھرو کی جبکہ جرمنی کے جولین ویبر نے 87.33 میٹر دور نیزہ پھینکا۔ ٹرینیڈاڈ کے والکوٹ کیشورن دوسری باری میں درست تھرو نہ کر سکے جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 84.52 میٹر کی تھرو کی۔ فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے دوسری تھرو 77.60 میٹر کی تھرو کی جبکہ ان کے ہم وطن اولیور ہیلینڈر نے دوسری تھرو 85.68 میٹر دور پھینکی۔ تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔ ٹرینیڈاڈ کے کیشورن والکٹ 82.89 میٹر جبکہ فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے 84.58 میٹر تھرو کی۔ تیسرے راؤنڈ میں بھارت کے نیرج چوپڑا، جرمنی کے جولین ویبر، گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن، کینیا کے جولیئس ییگو اور فن لینڈ کے اولیور ہیلنڈر کی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا۔ تیسرے راؤنڈ کے بعد سب سے کمتر تھرو کرنے والے چار ایتھلیٹ ایونٹ سے باہر ہو گئے جس کے بعد سپر ایٹ کے درمیان مقابلہ شروع ہوا جس میں ارشد ندیم سرفہرست تھے۔ چوتھے راؤنڈ کا آغاز ہوا تو فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے 82.02 میٹر اور ٹرینیڈاڈ کے کیشورن والکٹ 78.96 میٹر کی تھرو کی۔ اسی طرح گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے 88.54 جبکہ کینیا کے جولیئس ییگو نے 84.90 میٹرز کی تھرو کی اور جرمنی کے جولیئن ویبر نے 86.85میٹر کی تھرو کی۔ کانسی کا تمغہ جیتنے والے گرینیڈا کے ایتھلیٹ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی , پاکستان کے ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا جبکہ نیرج چوپڑا اور جیکب ویڈلچ کی چوتھی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا۔ پانچویں راؤنڈ کا آغاز ہوا تو گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے 87.38 جبکہ کینیا کے جولیئس ییگو نے 83.20 میٹرز کی تھرو کی۔ فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو کی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا اور ٹرینیڈاڈ کے کیشورن والکٹ 76.86 میٹر کی تھرو کی جبکہ فن لینڈ کے ایتھلیٹ کی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا۔ جرمنی کے جولیئن ویبر نے 87.40 میٹر، جمہوریہ چیک کے جیکب ویلڈچ نے 84.98 میٹر کی تھرو کی جبکہ نیرج چوپڑا نے پانچویں تھرو میں بھی فاؤل کیا۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے پانچویں تھرو میں نیزہ 84.87 میٹر دور پھینکا۔ فائنل کے چھٹے اور آخری راؤنڈ میں جرمنی کے جولیئن ویبر نے 84.09میٹر، فن لینڈ کے لیسی ایٹالاٹو نے 81.69 جبکہ کینیا کے جولیئس ییگو نے 81.58 میٹرز کی تھرو کی۔ جمہوریہ چیک کے جیکب ویلڈچ نے 83.27 میٹرز کی تھرو جبکہ ٹرینیڈاڈ کے کیشورن والکٹ مقابلے سے دستبردار ہو گئے۔ گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن 81.83 میٹرز کی تھرو کی جبکہ نیرج چوپڑا نے چھٹی تھرو میں بھی فاؤل کردیا۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا جو پاکستان کا اولمپکس میں 40 سال کے طویل عرصے کے بعد پہلا گولڈ میڈل ہے۔ پاکستان نے آخری بار گولڈ میڈل 1984 اولمپکس جبکہ آخری میڈل 1992 اولمپکس میں جیتا تھا فائنل مقابلے میں صرف ایک تھرو درست پھینکنے والے نیرج چوپڑا 89 میٹرز سے زائد تھرو پھینکنے پر چاندی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔ گرینیڈا کے پیٹرز اینڈرسن نے کانسی کا تمغہ جیتا۔پیرس اولمپکس کے پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے پھول لے کر جاؤں گی، بیٹے کی کامیابی کیلئے بہت دعائیں کی، خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کا نام روشن کیا۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر ان کے گھر کے باہر جشن منایا گیا، اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے بھی میرے بیٹے کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کیلئے بہت خوش ہیں، پورے پاکستان سے بھی زیادہ خوش ہیں اور وہ اپنے بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہیں۔

ارشد ندیم کی بھابھی کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ دل کہتا تھا کہ ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتے گا، میں نے اپنے گھروالوں سے کہہ دیا تھا کہ ارشد جیتے گا۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر اُن کی بہن کا کہنا تھا کہ آج اتنے خوش ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا بانٹیں۔

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم کے گھر کے باہر سینکڑوں لوگ مقابلہ دیکھنے کیلئے موجود تھے اور ارشد ندیم کے ہر تھرو پر رقص کرتے دکھائی دیے۔

ارشد ندیم کی تاریخ ساز کامیابی پر اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے میاں چنوں کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی مہارت کا کمال کرتے ہوئے اولمپکس کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کر دیا ساتھ ہی  40 سال بعد پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں ہی خوشیاں بکھیر دیں، ارشد ندیم نے تاریخ رقم کی تو خود بھی سجدہ ریز ہوگئے اورخوشی سے آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے 92 اعشاریہ 97 میٹر لمبی تھرو کر کے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیت لیا، بھارت کے نیرج چوپڑا سلور اور گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز برانز میڈل جیت سکے۔

پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں دنیا کے 12 بہترین ایتھلیٹ مدمقابل تھے جبکہ سب کی نگاہوں کا مرکز ارشد ندیم رہے، جنہوں نے فائنل مرحلے کی دوسری ہی تھرو میں اولمپک کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

ارشد ندیم کی ریکارڈ ساز تھرو نے بھارت کے نیرج چوپڑا، گرینیڈا کے پیٹرز، جمہوریہ چیک کے جیکب، جرمنی کے ویبر اور کینیا کے جیولیس سمیت ہر ایک کو پریشان کیا۔

نیرج کی 6 میں سے صرف 1 ہی تھرو درست قرار پائی جو 89 اعشاریہ 45 میٹر تھی، ارشد نے اپنی آخری باری میں بھی 91 اعشاریہ 79 میٹری لمبی تھرو کی، ارشد کی دوسری بیسٹ تھرو کے بھی کوئی قریب نہ آ سکا۔

ارشد ندیم کا یہ گولڈ میڈل ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ ہے جبکہ اولمپکس میں پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ اور 32 سال بعد کوئی میڈل جیتا ہے۔

Arshad Nadeem made history, won the gold medal by throwing a record in the Paris Olympics
….(Asghar Ali Mubarak).
Pakistan’s Arshad Nadeem made history in the javelin throw competition at the Paris Olympics by throwing the biggest throw of 92.97 meters in the history of the Olympics, giving Pakistan the gold medal in the Olympics after 40 years. In the javelin throw finals in Paris, Walcott of Trinidad and Tobago threw 86.16 meters in the first round while Peters Anderson of Grenada threw the javelin 84.70 meters in the first round. Pakistan’s Arshad Nadeem could not get the first throw right and his first throw was called a foul. Kenya’s Yego Julius threw 80.20 in the first round while the Czech Republic also crossed the 80m mark with a throw of 80.15m. Yego Julius of Kenya threw the javelin 80.20 meters in the first round while Jacob of the Czech Republic threw the javelin 80.15 meters in the first round. Like Pakistan’s Arshad Nadeem, India’s Neeraj Chopra and Germany’s Julian Wimber also failed to throw correctly in the first over. Finland’s Lisi threw 81.78 meters in the first round while his compatriot Oliver threw 81.24 meters in the first round. The second round of the final competition began when Jacob of the Czech Republic threw 84.70 meters in the second round. Peters Anderson of Grenada threw 87.87 meters in the second round while Arshad Nadeem of Pakistan threw 92.97 meters in the second round which is the highest throw in Olympic history. Silver medalist Neeraj Chopra of India congratulated Arshad Nadeem of Pakistan on winning the gold medal.

Moreover, President Asif Ali Zardari and other leaders including Prime Minister Shahbaz Sharif have congratulated Arshad Nadeem on his historic success in Paris Olympics. President Asif Ali Zardari congratulated Arshad Nadeem on winning gold medal in Olympics. said that the victory of Arshad Nadeem is the victory of the entire nation. The President said that setting a wonderful Olympics record, the longest javelin throw is a great achievement, you have made us proud by winning a medal for Pakistan in the Paris Olympics. The President said that Arshad Nadeem made the name of Pakistan bright in a big competition like Olympics. Prime Minister Shehbaz Sharif said in his message that Arshad Nadeem deserves a lot of congratulations for setting a unique record in the 118-year history of the Olympics. Prime Minister Shahbaz Sharif congratulated Arshad Nadeem on winning the Olympic medal in the javelin throw and said that well done Arshad Nadeem, you are the nation. Prime Minister Shehbaz Sharif said that by creating history in the Olympics, you have proved that if the intentions are strong, the impossible becomes possible. Not only the parents are proud of the Olympian Arshadandim, the son of the nation. Speaker National Assembly Ayaz Sadiq congratulated Arshad. Congratulating Nadeem on winning the gold medal in the Olympics, he said that Arshad Nadeem has won the gold medal by showing hard work and skills. Chairman Senate Yusuf Raza Gilani, in a message of congratulations to Arshad Nadeem on winning the gold medal in the Olympics, said that Arshad Nadeem has made the name of Pakistan bright by continuing his success. In a congratulatory message on winning the medal, he said that Arshad Nadeem made the nation proud by winning the first gold medal in the history of Pakistan in the individual events of the Olympics. Punjab Chief Minister Maryam Nawaz also congratulated Arshad Nadeem on winning the gold medal in the Olympics. Congratulations. In her congratulatory message, Chief Minister Punjab Maryam Nawaz said that Arshad Nadeem has not only won the gold medal but also the hearts of the nation. Mohsin Naqvi also congratulated Pakistani Javelin Tharoor Arshad Nadeem for winning gold medal in Paris Olympics. Interior Minister Mohsin Naqvi said in his congratulatory message for Arshad Nadeem that the whole country is proud of Arshad Nadeem for his historic achievement. He said that winning Olympic gold medal with a record is the result of your hard work, dedication and commitment. Federal Minister Ahsan Iqbal in his congratulatory message on Arshad Nadeem winning gold medal in Paris Olympics said that Arshad Nadeem’s hard work and determination. has made Pakistan proud all over the world. In the final of men’s javelin throw event in Paris Olympics, the eyes of the whole nation were on Arshad Nadeem, who was the only hope for Pakistan to get a medal in the Olympics after 32 years. Pakistan last stepped on the Olympics medal podium on August 8, 1992 when the national hockey team defeated the Netherlands by four goals to three to win the bronze medal at the Barcelona Olympics. won the gold medal which was given by the hockey team. Arshad Nadeem is the first athlete to give gold medal to Pakistan in individual events. In the final competition, Keshawar N of Trinidad and Tobago scored the first throw of 86.16 while Arshad Nadeem of Pakistan could not throw the first throw. Javelin Weber of Germany also failed to make the first throw. Lassi of Finland made the first throw of 78.81, Neeraj Chopra of India missed the first throw. Oliver Helander of Finland made the first throw of 80.92. After throwing 84.52, Pakistan’s Arshad Nadeem set a new Olympic record with his second throw of 92.97 meters. This is Arshad Nadeem’s best throw of the competition so far. The previous Olympic record was 90.57 meters, which was set by Norway’s Andreas Thorkeldsen at the 2008 Beijing Olympics. Germany’s Javelin Weber threw his second throw at 87.33. done India’s Neeraj Chopra threw his second throw at 89.45. In the second round of the men’s javelin throw final at the Paris Olympics, Finland’s Atilato threw the first throw of the second round at 82.02 meters. of meters. Kenya’s Jewels Yago had the first throw of the second round of 84.90m.Anderson of Grenada had the first throw of the second round of 88.54m. Neeraj Chopra of India missed the first throw of the second round. Arshad Nadeem of Pakistan missed the first throw of the second round 79.40 meters. Neeraj Chopra of India missed the second throw of the second round. Neeraj Chopra of India also missed the third throw of the second round. Pakistan’s Arshad Nadeem threw 91.79 meters in the third throw of the second round.
Earlier, the longest throw in the Olympics was 90.57 meters. India’s Neeraj Chopra threw 89.45 meters in the second round, while Germany’s Julian Weber threw the javelin 87.33 meters. Trinidad’s Walcott Keshorn failed to clear the throw in the second round, while Czech Republic’s Jakub Wedlij threw 84.52m. Finland’s Lisi Atalato threw the second throw of 77.60 meters while her compatriot Oliver Helander threw the second throw at 85.68 meters. In the third round, Pakistan’s Arshad Nadeem threw 88.72 meters while Czech Republic’s Jacob Wedlij threw the javelin 88.50 meters. Trinidad’s Keshorn Walcutt threw 82.89 meters while Finland’s Lisi Atalato threw 84.58 meters. In the third round, throws by India’s Neeraj Chopra, Germany’s Julian Weber, Grenada’s Peters Andersen, Kenya’s Julius Yego and Finland’s Oliver Hellander were declared fouls. After the third round, the four athletes with the lowest throws were eliminated from the event, after which the super-eight competition began, with Arshad Nadeem leading the way. When the fourth round started, Finland’s Lisi Atalato threw 82.02 meters and Trinidad’s Keshorn Walcutt threw 78.96 meters. Similarly, Grenada’s Peters Anderson threw 88.54, Kenya’s Julius Yego threw 84.90 meters and Germany’s Julian Weber threw 86.85 meters. Grenada’s bronze medalist athletes also congratulated Arshad Nadeem, Pakistan’s Arshad Nadeem threw the javelin 79.40 meters in the fourth throw while Neeraj Chopra and Jacob Wedlich’s fourth throws were called fouls. When the fifth round started, Peters Anderson of Grenada threw 87.38 while Julius Yego of Kenya threw 83.20 meters. Finland’s Lisi Attalato’s throw was ruled a foul and Trinidad’s Keshorn Walcutt’s throw of 76.86 meters while the Finnish athlete’s throw was ruled a foul. Germany’s Julian Weber threw 87.40 meters, Czech Republic’s Jakub Veldich threw 84.98 meters while Neeraj Chopra also fouled in the fifth throw. Pakistan’s Arshad Nadeem threw the javelin 84.87 meters in the fifth throw. In the sixth and final round of the finals, Germany’s Julian Weber threw 84.09 meters, Finland’s Lisi Atalato threw 81.69 and Kenya’s Julius Yego threw 81.58 meters. Czech Republic’s Jakub Veldich threw 83.27 meters while Trinidad’s Keshorn Walcutt withdrew from the competition. Grenada’s Peters Anderson threw 81.83 meters while Neeraj Chopra also fouled in the sixth throw. Pakistan’s Arshad Nadeem threw the javelin at a distance of 91.79 meters while making the second best throw in the competition and took the record of the second best throw of the Olympics. Along with this, Arshad Nadeem won the gold medal in the Olympics, which is Pakistan’s first gold medal in the Olympics after a long period of 40 years. The last time Pakistan won a gold medal was in 1984 Olympics and the last medal was in 1992 Olympics. Neeraj Chopra, who threw only one correct throw in the final competition, was awarded the silver medal for throwing more than 89 meters. Peters Anderson of Grenada won the bronze medal.