.یوم پاکستان، اسلام آباد میں دن کے آغاز پر31 توپوں کی سلامی، مساجد میں ملک کی ترقی و استحکام کیلئے دعائیں ،مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی ، پاک فضائیہ کےدستے نے ذمہ داریاں سمبھالی …
خصوصی رپورٹ ..اصغر علی مبارک سے ..

دنیا کی عظیم و بہترین پاکستانی قوم آج یوم پاکستان کا دن بھرپور ملی جوش و جذبہ سے اس پختہ عزم کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کی ترقی و استحکام کےلئے انتھک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاۓ گا آج جمعہ کے روز یوم پاکستان کا آغاز مساجد میں ملک و قوم کی خوشحالی ، سلامتی ،ترقی کی دعاؤں سے ھوا مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب ھوئی اور پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کی ذمہ داریاں سمبھالی اس موقع پر ایئر کموڈور سید سراج الحسن مہمان خصوصی تھے قبل ازیں مزار اقبال پرپاکستان رینجرز کے گارڈ خدمات انجام دے رھے تھے جبکہ کراچی میں مزار قائد پر بھی گارڈ ز تبدیلی ھوئی ، رات بھر مزار قائد اور مینار پاکستان پر شاندار آتش بازی کی گئی یوم پاکستان پر تمام قومی عمارتوں پر پرچم کشائی کی تقریبات ھوئیں یوم پاکستان پر سب بڑی تقریب مسلح افواج پاکستان کی پریڈ ھے جس میں سری لنکن صدر خصوصی طور پر شرکت کررھے ھیں جنکا استقبال صدر پاکستان ممنون حسین نے رات گے اسلام آباد پر گرم جوشی سے کیا یہ دن 1940 کو آج ہی کےدن قرار داد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے ایک الگ مادر وطن کی منزل کے حصول کو عملی جامہ پہنانے کےلئے لائحہ عمل فراہم کیا گیا۔ 23 مارچ کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے 78 سال قبل آج ہی کے دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں لاہور میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے کا عہد کیا اور قرار داد لاہور منظور کی ۔ جنوبی ایشیا کی مسلم ملت ایک مدت سے اپنی شناخت کے لیے کوشاں تھی لیکن اس کے سامنے کوئی متعین منزل نہیں تھی۔ اسی تاریخ کونہ صرف یک سوئی میسر آئی جس کے نتیجے میں منزل کا تعین ہوا بلکہ قیام پاکستان کی صورت میں مسلمانوں نے وہ منزل بھی حاصل کی۔ علامہ اقبال ؒ کے خطبہ الٰہ آباد میں اگرچہ منزل کا تعین کر دیا گیا تھا لیکن اس کا واضح اظہار 23مارچ 1940 کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سربراہی میں منعقد ہونے والے تاریخی اجتماع میں کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا ۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی خوشحالی اور یکجہتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیںآج جمعہ کے روز ملک بھر عام تعطیل ھے ، اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم کی جھنڈیاں سجائی گئی ھے ۔یوم پاکستان کی اہم تقریب پریڈ ایونیو اسلام آباد میں شاندار فوجی پریڈ ہے جہاں مسلح افواج کے دستے مار چ کریں گے اور لڑاکا طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔مختلف علاقوں کی ثقافت پر مبنی فلوٹس کی نمائش کی جائے گی۔اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین مہمان خصوصی جبکہ سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سنہا ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں موجود ہونگے۔شام کو ایوان صدر میں تقسیم اعزازت کی تقریب منعقد ہوگی جہاں صدر ممنون حسین مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازت اور تمغے دیں گے۔ اس سال مجموعی طور پر ایک سو اکتالیس پاکستانیوں اورغیرملکی شخصیات کو سول اعزازات دئیے جائیں گے، کیوبا کے سابق صدر ڈاکٹر فیڈرل کا سترو کو بعد از مرگ نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جبکہ انسانی حقوق کی علمبرد ار مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو پاکستانی شہریوں کےلئے بےلوث خدمات کے اعتراف میں بعد از مرگ نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔ اخبارات نے خصوصی ایڈیشن کی اشاعت کی ھے قومی ٹیلی ویزن کی طرح نجی ٹی وی چنیلز اور ریڈیو پاکستان دن بھر خصوصی پروگرام نشر و ٹیلی کاسٹ کریں گے جس میں تحریک پاکستان کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جائے گی۔اسلام آباد کی طرح خیبرپختونخوا ،سندھ ،پنجاب ،بلوچستان میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریبا ت ہوگی۔جبکہ ضلع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں تین روزہ پاکستان زندہ آباد فیسٹیول بھی شروع ہوچکا ھے ۔ فیسٹیول میں پیرا گلائیڈنگ، سیکنگ، تیر اندازی ، دوڑ اور مصوری کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔