کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن پر راولپنڈی اسلام سپو رٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد. .On the International Day of Sports Journalists, Rawalpindi Islam Sports Journalists Association organized a grand ceremony…(اصغر علی مبارک ) .
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں سپورٹس کو انڈسڑی کا مقام دلانے جارہے ہیں، کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی اسلام سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ خان ،صدر رسجا سید محسن علی, ڈاکٹر خلیل احمد پروگرام مینجر سپارک، عامر نواز سیکٹری پاکستان سکواش فیڈریشن, جنید شفقت جی ایم مارکیٹنگ سرینہ ہوٹل ,کرنل ضیاءسیکٹری ٹینس فیڈریشن , شکیل شیخ سابق ممبر بورڈ آف گورنرز پاکستان کرکٹ بورڈ, حامد میر سینیئر صحافی,آئی جی اسلام آباد نے خطاب کیا رانا مشہود احمد خان نے کہا پرائم منسٹر یوتھ پروگرام 23 کھیلوں تک بڑھادیا گیا ہے، اب کھیلوں میں بھی احتساب کا نظام قائم کریں گے، قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بھی احتساب کے عمل کا آغاز ہوگا ، قوم کے ٹیکس سے ان کی مراعات ملتی ہیں ان کو اب سوچنا پڑے گا ، جو اب کارکردگی دکھائے گا وہی آگئے جائے گا،،نوجوانوں کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بھی مدد فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں کہ آئندہ سال پاکستان میں کھیلے جانے والے سیف گیمز میں کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں گے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانامشہود احمد خان نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے عزم کااظہار کرتےہوئے کہاہے کہ تمام کھیلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، پاکستان اپناکھویاہوا مقام حاصل کرے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو سپورٹس کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں سپورٹس کو نظر اندازکیاگیا ہم نے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہے۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے دروازے کھلے ہیں۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہاکی ٹیم میرٹ پر منتخب کی گئی تھی اور وہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھارہی ہے۔ پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کررہاہے۔ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کھیلوں کے 23 شعبے شامل ہیں۔ تمام متعلقہ فریقوں سے مل کر باصلاحیت نوجوانوں کو تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یوتھ گیمز پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ اولمپکس کے لئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ اپنی خامیوں کو دور کریں گے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کھیلوں کے صحافیوں کی محنت سے دوبارہ سے کھیلوں میں کھویا ہوا مقام حاصل کیا جاسکتا ہے ہم اسلام آباد پولیس میں کرکٹ کے علاؤہ باکسنگ ، جمناسٹک اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دے رہے ہیں,رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 25 کڑوڑ ہے اور صرف 4 کھلاڑیوں نے اولیمپکس کے لیے کوالیفائی کیا کوشش ہوگی کہ آئندہ پاکستان کی اولیمپکس میں نمایندگی کو بہتر بنایا جائے جب تک میرے پاس یہ زمہ داری ہے رسجا اور دیگر کھیلوں کی تنظیموں میرے پاس آسکتی ہیں اور مجھے بلاسکتی ہیں کرکٹ کے علاؤہ دیگر ایسوسیشنز میں بھی حالات بہت خراب ہیں کھیلوں کے صحافیوں کا اصل کام فیڈریشنز کی کاکردگی پر نظر رکھنا ہے حامد میر نے کہا کہ صحافی کی اصل پہچان اس کی صحافت ہوتی ہےموجودہ حکومت ہاکی اور دیگر کھیلوں کو بھی اہمیت دے رہی ہے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں اگر سہولیات فراہم کی جائیں تو کرکٹ کے علاؤہ دیگر کھیلوں میں بھی بین الاقوامی سٹارز پیدا کیے جاسکتے ہیں,شکیل شیخ نے کہا کہ کھیلوں کی صحافت میں ہر کسی کی عزت و احترام کرنا لازم ہے اچھا کھیلنے اور برا کھیلنے والوں کے ساتھ یکساں سلوک رکھیں تنقید کرتے ہوئے اخلاقی قدروں کا خیال رکھیں سپورٹس جرنلسٹس میں جنون ہونا چاہیے ,جی ایم مارکیٹنگ سرینہ ہوٹل جنید شفقت نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس دنیا بھر میں پاکستان کے کھیلوں کو اجاگر کرتے ہیں سرینہ ہوٹل ہمشیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے ہم ہمشیہ کھیلوں سے متعلقہ پروگرامز کو سپانسر کرتے ہیں,سیکٹری پاکستان سکواش فیڈریشن عامر نواز نے کہا کہ کھیلوں کے صحافیوں کی تاریخ بہت پرانی ہے سپورٹس جرنلسٹس معاشرے کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں سکواش ہمارا ورثہ ہے ڈاکٹر خلیل احمد پروگرام مینجر سپارک نے کہا کہ کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر سپورٹس جرنلسٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں سپارک بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے 1990 سے کام کر رہی ہے رسجا کے بہت سے ممبران نے سپارک کے ساتھ بھرپور تعاون کیا سپارک نے یوتھ میں تمباکو نوشی کے بڑھتے رجحان کو قابو کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے,چیئرمین راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن ایاز اکبر یوسفزئی نے کہا کہ کھلاڑیوں میں موجود ٹیلینٹ اور مختلف کھیلوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں رسجا کا بہت اہم کردار ہے دنیا بھر میں کھیلوں کے صحافیوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے کھیلوں سے وابستہ افراد کے لیے آج بہت بڑا دن ہے معاشرے آج کھیلوں کو پس پشت ڈال دیا گیا ہےسیکٹری جنرل راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن فیصل ساہی نے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد پاکستان کا سافٹ امیج پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے پاکستان میں کھیلوں کا نام آتا ہے تو سب صرف کرکٹ کی بات کرتے ہیں رسجا کی ہمیشہ سے کاوش رہی ہے کہ تمام کھیلوں کو یکساں اہمیت دیں,صدر پاکستان ٹیمپن باؤلنگ ایسوسی ایشن اعجاز خان نے کہا کہ رسجا کے باعث ہمارے کھیل سے متعلق لوگوں کو عالمی سطح پر شناسائی ملی صدر راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن محسن علی نے کہا کہ کھیلوں کے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر سپورٹس جرنلسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں دنیا بھر میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کا اہم کردار ہوتا ہے ہمارا مقصد سپورٹس کے زریعے پورے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا ہےPrime Minister Youth Program Chairman Rana Mashhood Ahmed Khan has said that sports are going to be given the status of an industry in the country. Rana Mashhood, Adviser to Prime Minister Rana Sanaullah Khan, President Rasja Syed Mohsin Ali, Dr. Khalil Ahmed Program Manager SPARK, Aamir Nawaz Secretary Pakistan Squash Federation, Junaid Shafqat GM Marketing Sarina Hotel, Colonel Zia Secretary Tennis Federation, Shakeel Shaikh Former Member Board of Governors Pakistan Cricket Board, Hamid Mir Senior Journalist, IG Islamabad addressed Rana Mashhood Ahmed Khan said Prime Minister Youth Program has been extended to 23 sports, now they will establish accountability system in sports too, regarding the national cricket team. The process of accountability will also begin, they get their benefits from the nation’s taxes, they will have to think now, those who will perform now will be the ones who will come, youths are also being provided support under the talent hunt program. He said that he is determined that the players will shine the name of the country in the safe games to be played in Pakistan next year. Chairman of the Prime Minister’s Youth Program, Ranam Shahood Ahmad Khan has expressed his determination to promote sports in the country and said that all resources will be used to improve the performance of athletes in all sports, Pakistan will gain its lost position. He expressed these thoughts while addressing the ceremony on the occasion of World Sports Day on Tuesday. He said that sports were neglected in the country in the past, we have to settle the sports grounds. Youth are our valuable asset. The doors of Prime Minister Youth Program are open for them. Government is working for the promotion of sports. He said that the hockey team was selected on merit and that team is showing excellent performance. Pakistan is hosting the Safe Games. Prime Minister’s Talent Hunt Scheme covers 23 sports fields. Will train talented youth in collaboration with all concerned parties. He said that he has focused on youth games. Will provide all possible support to the athletes for the Olympics. Will remove your mistakes. IG Islamabad Syed Ali Nasir Rizvi said that the lost position in sports can be regained with the hard work of sports journalists. We are paying attention to boxing, gymnastics and other sports in addition to cricket in Islamabad Police. Sanaullah Khan said that the population of Pakistan is 25 crores and only 4 athletes have qualified for the Olympics. Efforts will be made to improve the representation of Pakistan in the Olympics as long as I have this responsibility. They can come and blame me. Apart from cricket, the situation in other associations is also very bad. The main job of sports journalists is to keep an eye on the performance of federations. Hamid Mir said that the real identity of a journalist is his journalism. The current Prime Minister Shahbaz Sharif has also been the president of Lahore Cricket Association, if facilities are provided, international stars can be produced in other sports besides cricket, Shakeel Sheikh said that in sports journalism. It is necessary to respect everyone, play well and treat those who play badly equally. Highlighting the sports of Pakistan, Sarina Hotel always works for the promotion of sports. Fighting for survival Squash is our heritage Dr. Khalil Ahmed Program Manager SPARK said that I pay tribute to sports journalists on the occasion of International Day of Sports Journalists SPARK has been working since 1990 to protect the rights of children. Many members of Rasja have cooperated with SPARK. SPARK has taken steps to control the growing trend of smoking among youth. RSJA has a very important role in creating awareness about sports. The International Day of Sports Journalists is being celebrated all over the world. Today is a great day for people associated with sports. Today, sports have been neglected in the society. Secretary General Rawalpindi Islamabad. Sports Journalists Association Faisal Sahi said that the purpose of celebrating this day is to highlight the soft image of Pakistan in the whole world. Give equal importance to sports, President of Pakistan Tampon Bowling Association Ijaz Khan said that people related to our sport got recognition at the global level due to Rasja. We appreciate the efforts of sports journalists on the occasion of Sports has an important role to promote sports around the world. Our aim is to highlight the positive face of Pakistan in the whole world through sports.

.