کوروناوائرس سے کھیل بھی متاثر سوکیوکشن کراٹے کی آن لائن کوچنگ شروع ھے ۔گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد
رپورٹ:اصغر علی مبارک سے۔۔]۔۔۔اسلام آباد۔;صدر سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن پاکستان گرینڈ ماسٹر شہان راجہ خالد بلیک بیلٹ سکس ڈان جاپان و پریزیڈنٹ اینڈ برانچ چیف سو کیوکشن پاکستان فیڈریشن پاکستان کیوکشن کائی کراٹے فیڈریشن نے کہاھے کہ کوروناوائرس کی وبا نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے تاھم آن لائن سپورٹس کوچنگ کلاسز سے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں ایک خصوصی ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ راجہ مارشل آرٹ سوکیوکشن کی آن لائن کلاسز سے ھرسطح کے پلئیرز استفادہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ھم کوروناوائرس کے چیلنج کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس سے لاک ڈاون کے دوران عوام کو ٹینشن ۔فریسٹیشن اور انگزائیٹی سے دور رکھکر مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے,سو کیوکشن مکمل مارشل آرٹ ھے ملک میں جاپانی مارشل آرٹس کیوکشن کراٹے کو فروغ دینے کے لئے اب آن لائن عملی طور پر کام کر ر ہےھیں , آن لائن کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر معا شرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہلاک ڈاعن کے دوران نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا بہت ضروری ھےآن لائن کراٹے کلاسزکا مقصد پاکستان میں ھر سطح پر کراٹے کھیل کو فروغ دینا ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس پرکھنے والی آنکھ ھونی چاہیے انہوں نے کہا کراٹے اولمپکس میں شامل میڈل سپورٹس ھے۔پاکستان کے کھلاڑیوں کا اصل ھدف ٹوکیو اولمپکس 2020 تھا جو کوروناوائرس کے باعث آئندہ سال تک کیلئے ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔شہان راجہ خالدنے کہا کہ کھلاڑیوں کی ان ڈور ایکسرسائز ٹریننگ کنڈیشنگ سے کارکردگی کا گراف بلند کیا جاسکتا ہے گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو منتخب کر کے انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے تیار کرنا ھمارامقصدھے۔ اس مقصد کیلئے پاکستان کے نامور کھلاڑیوں کی بطور کوچ خدمات سے استفادہ کیا جارھاھے۔شہان راجہ خالد بلیک بیلٹ سکس ڈان جاپان و پریزیڈنٹ اینڈ برانچ چیف سیکائی سو کیوکشن پاکستان فیڈریشن نےکہاکہ عوام کو کوروناوائرس کے خلاف جنگ حکومت کا ساتھ دینے کے لئے ھمارے کھلاڑی اور کوجز شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں