..”کشمیر میں امن کی بحالی بامقصد مذاکرات سے ممکن.”..عالمی برادری جاگے.”.معصوم شہری بدترین ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں .

راولپنڈی ؛(خصوصی رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے ).پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے بھارت سے بامقصد مذاکرت کو اہم قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ ہسمائیہ ممالک کے درمیان دو طرفہ مذاکرات صرف ‘برابری اور احترام کی بنیاد پر ہوسکتے ہیں’۔
پی ایم اے لانگ کورس کے 137 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت کا اعادہ کیا جہاں رواں سال ہونے والے پرتشدد واقعات میں اب تک 100 کے قریب کشمیری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ‘میں اس موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی مکمل سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کرتا ہوں’۔اکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ‘معصوم اور پرامن شہری بدترین ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں اور عالمی برادری کو جاگنے اور برصغیر کے بدقسمت حصے میں امن لانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا بہترین موقع ہے’۔پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے جس کے لیے ‘ہمارا یہ یقین ہے کہ کشمیر سمیت پاک-بھارت تنازعات کا حل صرف بامقصد مذاکرات سے حاصل ہوگا’۔