”کرپشن کے نام سے چڑ ہے، اسے کسی لیول پر برداشت نہیں کی جائے گی” ایران پائپ لائن منصوبے کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے، وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان
اسلام آباد :(رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے )
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ھے کہ پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، امید ہے ایران کی جانب سےعالمی عدالت جانے کی نوبت نہیں آئے گیا ایران پائپ لائن منصوبے کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت پیٹرول کے برابر لائی جائے گی تا کہ عام عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے، اس کے علاوہ ملکی سطح پر بھی تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش تیز کی جائے گی۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ڈیزل کی قیمت کو کم کرکے اسے پیٹرول کی قیمت کے برابر لایا جائے گا اور ان کی آئندہ قیمتوں کا تعین عالمی ٹیکسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے،وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، ترکمانستان، افغانستان اوربھارت سے بات چیت کو فاسٹ ٹریک پر ڈالیں گے۔غلام سرور خان نے کہا کہ ایران پائپ لائن منصوبے کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل این جی منصوبوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا، ہم اس کو منظر عام پر لائیں گے۔اس موقع پروفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان نےسانگھڑ سےیومیہ 2کروڑ 30لاکھ مکعب فٹ گیس اور 91بیرل خام تیل کی دریافت کرنے کی بھی خوشخبری سنائی ۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم غلام سرور خان نے نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر وزارت میں اخراجات کم کرنے کا کہا ہے، میں بھی اپنی وزارت کی کوئی سرکاری گاڑی نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کرپشن کے نام سے چڑ ہے، اسے کسی لیول پر برداشت نہیں کی جائے گی، اس کے علاوہ وزارت پٹرولیم اور ماتحت کمپنیوں کے افسرانکو بھی غیر ضروری گاڑیاں واپس کرنا ہوں گی۔وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمتیں پٹرول کے برابر لانے کی کوشش کریں گے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور کے ڈیزل کی قیمت پٹرول کے برابر لانے کی کوششوں سے متعلق بیان پر عمل درآمد کی صورت میں موجودہ قیمتوں کے تناظر میں ڈیزل 17 روپے 70 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے ۔رواں ماہ کےلئے وفاقی حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق اس وقت ڈیزل کی قیمت 112روپے 94پیسے فی لٹر ہے۔پٹرول کی فی لٹر قیمت95روپے 24پیسے فی لٹر مقرر ہے ، اس وقت پٹرول کے مقابلے میں ڈیزل فی لٹر 17روپے 70پیسےفی لٹر زیادہ ہے ۔



