گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیا:روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہاکی میچ 2-2 گول سے ڈرا ،بھارت کے خلاف مسلسل 7 شکست کے بعد پاکستان مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب ہوا۔
گولڈ کوسٹ آسٹریلیا ؛( خصوصی رپورٹ ؛1137674-Nasirjanjua-1522828917-712-640x480-41اصغر علی مبارک سے ) گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیامیں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہاکی میچ 2-2 گول سے ڈرا ہوگیا ،گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2018 کے دوران ہاکی کے مقابلوں میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کے مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ آخری لمحات تک سنسنی خیز رہا۔جس سے ماضی کی یادیں تازہ ہوگئیں ہاکی مقابلوں میں راویتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں راونڈ میچ میں آمنے سامنے تھیں۔بھارت کے دل پریت سنگھ نے پہلے ہی کوارٹر میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرے کوارٹر میں ہرمن پریت سنگھ نے بھارت کی برتری کو مزید ایک گول کر کے مستحکم کر دیا اور بھارت نے پاکستان کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔تاہم تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اور بھارتی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں میں عرفان جونئیر نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول اسکور کیاجبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر کے اختتامی لمحات میں مبشر علی نے پینالٹی کارنر پر پاکستان کی جانب سے دوسرا گول داغ کر مقابلے کو برابر کردیا۔واضح رھے کہ میچ کے آخری لمحات میں پاکستان نےگول کرکے بھارت کی جیت کا خواب چکنا چور کیا پاکستان نے گول کرنے کےتین مواقع بھی ضائع کئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے آخری سیکنڈز میں دو مسلسل پنلٹی کارنر لئے آخری پنلٹی کارنر پر علی مبشر نے دوسرا گول کرکے فتح بھارت کے منہ سے چھین لی بھارت کے خلاف مسلسل 7 میچز میں شکست کے بعد پاکستان کامن ویلتھ گیم میں مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب ہوا۔گزشتہ سال پاکستان ہاکی ٹیم بھارت کے خلاف ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی اور مختلف ایونٹ میں پانچ مقابلوں مین بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے نئے کوچ رولنٹ اولٹمنز پہلے بھارتی ٹیم کے کوچ بھی رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس اہم میچ میں پاکستان ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید کی جارہی ہے۔آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ابھی تک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر چکا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ کی باسٹھ کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے طلحہٰ طالب نے کانسی کا تمغہ جیتاھے ۔کامن ویلتھ گیمز میں سوئمنگ مقابلوں میں پاکستان کے سید محمد حسیب طارق 100میٹربیک سٹروک میں 19ویں پوزیشن حاصل کی ۔ اس کے ساتھ ہی وہ تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ پاکستانی تیراک نے مقررہ فاصلہ 59.39سیکنڈ ز میں طے کیا جس کی وجہ سے وہ اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔