کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے میچ ڈرا کھیلنے کی ہیٹرک،انگلینڈ سے میچ2-2 سے برابر،میڈل کی دوڑ میں شامل ہونے کے امکانات ختم
خصوصی رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے .


کوئنزلینڈ: کامن ویلتھ گیمزگولڈ کوسٹ آسٹریلیا2018 میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی میچ ڈرا کھیلنے کی ہیٹرک مکمل ھو گئی پاکستان کا انگلینڈ سے ہاکی میچ بھی 2-2 سے برابر رھا ، گولڈ کوسٹ آسٹریلیا کامن ویلتھ گیمز 2018 میں ہاکی مقابلوں میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برابر ہونے والے اس میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کے میڈل کی دوڑ میں شامل ہونے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے۔ھیں گولڈ کوسٹ ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی پاکستان پر حاوی رہی، لیکن پاکستان کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر نے بھی بھرپور مقابلہ کیا۔ابتدائی 2 کوا رٹرز 0-0 سے برابر تھے، تاہم تیسرے ہاف کے دوران 33ویں منٹ میں پاکستان کے محمد ارسلان مدثر نے گول اسکور کر کے ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک برتری دلادی۔انگلش ٹیم نے چوتھے کوارٹر کے 51ویں منٹ میں پینالٹی کارنر کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سام وارڈ کے اسٹروک سے ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول کی برتری دلادی۔پاکستان کی برتری کے ایک منٹ بعد ہی انگلینڈ کے مارک گلیگھورن نے پینالٹی کارنر پر گول اسکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کر دیا۔پاکستان ٹیم کو میچ کے آخری لمحات میں پینالٹی کارنر ملا جس کے ذریعے علی مبشر نے گول اسکور کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر میچ 2-2 سے برابر کردیا۔پاکستان ٹیم اب تک کامن ویلتھ گیمز 2018 کے دوران ہاکی کے مقابلوں میں 3 مچز کھیل چکی ہے جبکہ تنیوں ہی میچز برابری پر ختم ہوئے۔ کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان اور بھارت کا ہاکی میچ بھی 2-2 گول سے برابر رہا تھا بھارت کے ساتھ ہونے والا سنسنی خیز میچ بھی 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوا تھا جبکہاس سے قبل 5 اپریل کو ویلز کے خلاف ہونے والا میچ بھی 1-1 سے ڈرا ہوا تھا۔