کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جولین تھرو میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
خصوصی رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے ..آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جولین تھرو میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے نئے قومی ریکارڈ کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ارشد ندیم نے گروپ بی کے کوالیفائر میں 80.45 میٹر کی تھرو کی تھی جو کہ کسی بھی پاکستانی ایتھلیٹ کی جولین تھرو کا ایک ریکارڈ ہے۔اس سے قبل ان کا سابقہ تھرو کا ریکارڈ 78.33 میٹر تھا۔ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے تمغہ حاصل کرنے کی امید پیدا کر دی ہےاگر ارشد ندیم پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ 50 سالوں میں کامن ویلتھ گیمز میں کسی بھی پاکستانی ایتھلیٹ کا جولین تھرو کے مقابلوں میں پہلا تمغہ ہو گا۔یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2018 میں یہ پاکستان کا چوتھا میڈل ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان نے تین برونز میڈل بھی اپنے نام کیے ہیں۔ریسلنگ کے 57 کلو گرام کیٹیگری مقابلے میں پاکستان کے محمد بلال نے انگلینڈ کے ریسلر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔قبلِ ازیں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2018 میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں کُل 395 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کو دوسرا کانسی کا تمغہ دلوایا تھا۔پاکستان کے طلحہ طالب نے 62 کلو گرام کے ایونٹ میں برونز میڈل جیت کر پاکستان کو پہلا میڈل دلایا تھا۔کامن ویلتھ گیمز پاکستانی 90 رکنی دستہ شرکت کر رہا ھے
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جولین تھرو میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ خصوصی رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے ..آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جولین تھرو میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے نئے قومی ریکارڈ کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ارشد ندیم نے گروپ بی کے کوالیفائر میں 80.45 میٹر کی تھرو کی تھی جو کہ کسی بھی پاکستانی ایتھلیٹ کی جولین تھرو کا ایک ریکارڈ ہے۔اس سے قبل ان کا سابقہ تھرو کا ریکارڈ 78.33 میٹر تھا۔ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے تمغہ حاصل کرنے کی امید پیدا کر دی ہےاگر ارشد ندیم پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ 50 سالوں میں کامن ویلتھ گیمز میں کسی بھی پاکستانی ایتھلیٹ کا جولین تھرو کے مقابلوں میں پہلا تمغہ ہو گا۔یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2018 میں یہ پاکستان کا چوتھا میڈل ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان نے تین برونز میڈل بھی اپنے نام کیے ہیں۔ریسلنگ کے 57 کلو گرام کیٹیگری مقابلے میں پاکستان کے محمد بلال نے انگلینڈ کے ریسلر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔قبلِ ازیں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز 2018 میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں کُل 395 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کو دوسرا کانسی کا تمغہ دلوایا تھا۔پاکستان کے طلحہ طالب نے 62 کلو گرام کے ایونٹ میں برونز میڈل جیت کر پاکستان کو پہلا میڈل دلایا تھا۔کامن ویلتھ گیمز پاکستانی 90 رکنی دستہ شرکت کر رہا ھے
Asghar Ali Mubarak



