چینی قونصل خانے پر حملہ ؛ اسٹریٹیجک تعاون کے خلاف سازش ہے. وزیراعظم عمران خان،قونصل خانے کا عملہ محفوظ ہے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل،سیکورٹی اداروں نے بڑی سازش سے بچا لیا. وفاقی وزیراطلاعات، تینوں حملہ آور مارے گئے ہیں. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
..
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ :اصغر علی مبارک سے….) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی. وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چینی قونصل خانےکراچی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیاہےجاری کردہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ حملے کے پیچھے موجود عناصر اور محرکات کو فوری بے نقاب کیاجانا چاہیے.وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ یہ حملہ پاک چین معاشی اور اسٹریٹیجک تعاون کے خلاف سازش ہے، لیکن اس طرح کے واقعات دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے. وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعدی کے ساتھ دہشت گرد حملہ ناکام بنایا جس پر پوری قوم کو فخر ہے. وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور بحریہ عرب سے گہری ہے، پاکستان اور چین کے معاشی، اسٹریٹیجک تعلقات کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوسکتی. ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ 21چینی کراچی کے قونصل خانے میں موجود تھے جو تمام محفوظ ہیں، تینوں حملہ آور مارے گئے ہیں. حملہ آور کون تھے بخوبی واقف ہیں ،شاہ محمود قریشی نے کراچی میں آج صبح ہونے والے چینی قونصل خانے پر حملے کے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا یہ بزدلانہ عمل تھا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ پولیس اور رینجرز بروقت پہنچی اور انہوں نے فوری کارروائی کی،چینی عملہ محفوظ ہے، معاملہ کنٹرول میں ہے، علاقے کو کلیئر کر دیا گیا. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حملے کے متعلق چینی سفیر و قونصل جنرل سے بات ہوئی ہے، چینی سفیر پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہیں. وزیر خارجہ نے کہا کہ کراچی میں چین کے قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے متعلق چینی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا ھے .دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ردعمل میں کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے صورت حال پر مکمل قابو پا لیا ہے. ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ حملے کے واقعے میں تمام قونصل خانے کا تمام چینی عملہ محفوظ ہے. واضح رہے کہ آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے.پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے. دہشت گردوں نے جمعہ صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا.بہادراہلکاروں نے مقابلہ کیا جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا. فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے.وفاقی ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پولیس اور رینجرز نے قونصل خانے میں موجود دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ۔
جبکہ پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں دو دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور خود کُش جیکٹ بھی برآمد ہوئی جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو چینی قونصل خانے طلب کر لیا گیا ہے۔
، ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہشتگرد 3 سے 4 ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ آج صبح کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔چین کے قونصل خانے کے قریب دہشتگردوں نے سکیورٹی گارڈز پر حملہ کیا جس پر پولیس کی بھاری نفری کو چینی قونصل خانے طلب کر لیا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں اطراف سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ قونصل خانے کی عمارت سے دھواں اُٹھتا ہوا بھی دیکھا گیا۔
قونصل خانے کے اندر سے دو دستی بم بھی پھینکے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے بعد چینی سفارتخانے کو جانے والی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق چینی قونصل خانے کے پاس سے ایک مشکوک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے جس کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہشتگرد اسی گاڑی میں سوار ہو کر آئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد علاقہ سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ قونصلیٹ کے آس پاس کے علاقہ کو پولیس نے سیل کر دیا ہے ۔ دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ میر محمد شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے آپریشن شروع کردیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کا نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے ایڈشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ پولیس کی مزید نفری کو چینی قونصل خانے بھجوایا جائے۔۔چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کے بعد ملک بھر میں موجود قونصل خانوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔