…پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو چیمپیئن بننے اور جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف …………
….(خصوصی رپورٹ ؛اصغرعلی مبارک سے )
پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں وہاب ریاض کی زمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک سو انچاس کا ٹارگٹ دیا پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا۔پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور ڈیرن سیمی سمیت کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا، کرس جارڈن 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ آخری وکٹ پر وہاب ریاض نے 14 گیندوں پر 28 رنز بناکر ٹیم کا اسکور 148 تک پہنچایالیکن آخری وکٹ پر وہاب ریاض آوٹ نہیں ہووے۔اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے تین جبکہ سمت پٹیل اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل جیت کر دوسری بار چیمپئن بننے کے لیے کوشاں ہے۔۔پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل جیت کر دوسری بار چیمپئن بننے کے لیے کوشاں ہے۔ایک مرحلے پر پشاور کی ٹیم 17.5اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناچکی ہےتھی پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے کیا تاہم کامران اکمل 9 گیندوں پر صرف ایک رن بناکر سمت پٹیل کا شکار بن گئے۔26 کے مجموعی اسکور پر پشاور کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ سمت پٹیل کو آسان کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 6 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔پشاور کو تیسرا نقصان آندرے فلیچر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 21 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بن گئے۔90 کے مجموعی اسکور پر پشاور کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا جب کرس جارڈن 36 رنز بناکر حسین طلعت کا شکار بن گئے۔پشاور کو پانچواں نقصان اس وقت ہوا جب سعد نسیم صرف 2 رنز بناکر حسین طلعت کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کپتان ڈیرن سیمی بھی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکے اور 6 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پشاور کے عمید آصف بھی بغیر کوئی رن بنائے شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اسلام آباد کے بولرز کے خلاف مزاحمت کرنے والے ڈاؤسن بھی 33 رنز بناکر محمد سمیع کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد حسن علی بھی 6 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔قبل ازیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کےکپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور لاہور میں آخری میچ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومنی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھ رہی ہے لیکن پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔ڈومنی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور ایلکس ہیلز کی جگہ چیڈوک والٹن کو شامل کیا گیا ہے۔پشاور زلمی کامران اکمل، آندرے فلیچر، محمد حفیظ، سعد نسیم، لیئم ڈاؤسن، ڈیرن سیمی ، کرس جارڈن، حسن علی، وہاب ریاض، عمید آصف اور ثمین گل پر مشتمل ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں لیوک رونکی، چیڈوک والٹن، جے پی ڈومینی، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، عماد بٹ، محمد سمیع، سمت پٹیل اور شاداب خان شامل ہیں۔پشاور زلمی کے کامران اکمل، آندرے فلیچر، لیام ڈاؤسن، کرس جارڈن، وہاب ریاض اور حسن علی اہم ہتھیار ہیں جن پر کپتان ڈیرن سیمی کا انحصار ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کی اختتامی تقریب میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پیش کی



