پی ایس ایل تھری کا چیمپیئنز کا چیمپیئن… پشاور زلمی یا اسلام آباد یونائیٹڈ … فیصلہ آج چند گھنٹے بعد” نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ سات بجے تک کھلے رھیں گے ”دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ چکی ھیں
..(خصوصی رپورٹ ؛اصغرعلی مبارک سے )

پی ایس ایل تھری کا چیمپیئنز کا چیمپیئن… پشاور زلمی یا اسلام آباد یونائیٹڈ … فیصلہ آج چند گھنٹے بعد ہو جاۓ گاانتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل آج اب سے چند گھنٹے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور سابقہ چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ سات بجے تک کھلے رھیں گے دونوں ٹیمیں ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ چکی ھیں اور ایک زبردست میچ کی توقع کی جارہی ھے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میچ سے چند گھنٹے پہلے فضائی جائزہ لیا تماشایوں کے لئے اسٹیڈیم آنے جانے کیلئےخصوصی اقدامات کیے جا رھے ھیں وزیر ا عظم شاہد خاقان عباسی فائنل کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ آرمی چیف اور دیگر اہم قومی شخصیا ت کو مدعو کیا گیا ھے پی ایس ایل کے ابتدائی2 ایڈیشنز کے فائنل میچ دبئی اور لاہور میں ہوئے تھے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ کھیلا جا رہا ہے جس کی بنا پر شہر بھر خاص طور پر اسٹیڈیم آنے والے تمام راستوں کو غیر ملکی اور قومی کھلاڑیوں کے پورٹریٹس سے سجا دیا گیا ہے۔ہم پر مسلط کی گئی دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ، غیر ملکی کھلاڑیوں، انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور پرعزم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔اس میچ کے ساتھ ہی نیشنل اسٹیڈیم تقریباً 9 سال بعد پہلی مرتبہ کسی عالمی سطح کے مقابلے کی میزبانی کرے گا اور غیر ملکی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں آخری مرتبہ فروری 2009 میں اس میدان پر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔نیشنل اسٹیڈیم میں تقریباً32 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے ٹکٹ صرف2 روز میں فروخت ہوگئے تھے۔ایونٹ کے فائنل کو چار چاند لگانے اور عوام کو محظوظ کرنے کے لیے میچ کے آغاز سے قبل اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نامور پاکستانی گلوکار شہزاد رائے، علی ظفر، اسٹرنگز، عائمہ بیگ اور فرحان سعید اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کے پاس جعلی ٹکٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے لئے شائقین کی بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی جہاں شائقین کے پاس جعلی ٹکٹس بھی تھے۔ وفاقی اردو سائنس کالج پارکنگ گراؤنڈ پہنچنے والے 5 شائقین کے پاس جعلی ٹکٹس تھے جنہیں وہیں روک لیا گیا۔ٹکٹ ہولڈرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے آن لائن 1500 والے ٹکٹ بک کرائے لیکن انہیں 500 والا ٹکٹ بھیج دیا گیا۔جعلی ٹکٹ کا دوسرا کیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپورٹرز کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے آن لائن ٹکٹ بک کرائے تھے۔ جعلی ٹکٹ رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپورٹر باپ بیٹے ہیں جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹکٹ آن لائن بک کرائے اور اسٹیڈیم پہنچنے پر پتہ چلا کہ ٹکٹ جعلی ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل فائنل کا کم سے کم ٹکٹ ایک ہزار روپے کا تھا اور ایونٹ کا کوئی ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب نہیں تھا۔پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد پارکنگ کی مقام پہنچنا شروع ہوگئی جبکہ شٹل سروس کا آغاز کردیا گیا۔اسٹیڈیم میں دیگر انتظامات کے ساتھ محکمہ صحت کی جانب سے موبائل ڈسپنسریاں بھی قائم کر دی گئی ہیں اور فائنل کے لیے پاکستان آرمی، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے ہیں۔پاکستان آرمی اور رینجرز نے اسٹیڈیم اور اس کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اطراف کی سیکیورٹی سنبھال لی ہے جبکہ اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔شائقین کے مختلف مقامات پر 8 پارکنگ کی جگہوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ پارکنگ سے حکومت کی جانب سے شٹل سروس شائقین کو اسٹیڈیم تک لے جائے گی۔فائنل میں پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جہاں دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پورے ایونٹ میں بھرپور کھیل پیش کیا۔میچ کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے اطراف سمیت شہر بھر میں 15ہزار اہلکار تعینات کیے ہیں دونوں ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں اور فاتح ٹیم دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا منفرد اعزاز حاصل کر لے گی۔میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو انجری کا شکار کپتان مصباح الحق کی خدمات حاصل نہیں گی لیکن ان کی غیر موجودگی میں بھی یونائیٹڈ کی ٹیم ایک مضبوط یونٹ کی شکل پیش کر رہی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت ممکنہ طور پر جین پال ڈومینی ہی کریں گے جبکہ لیوک رونچی، سمیت پٹیل، اسٹیون فن، سیمیول بدری اور چیڈوک والٹن کے ساتھ ساتھ ٹیم کو شاداب خان، صاحبزادہ فرحان۔ فہیم اشرف، محمد سمیع اور آصف علی جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔دوسری جانب دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے پاس کپتان ڈیرن سیمی، آندرے فلیچر، لیام ڈاسن، رکی ویسلز، کرس جورڈن اور صابر رحمان جیسے غیرملکیوں کے ساتھ ساتھ کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، حسن علی اور سعد نسیم جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔تاہم میں توجہ کا اصل محور دونوں ٹیموں کے اوپنرز ہوں گے جنہوں نے گزشتہ میچوں میں اب تک اپنی اپنی ٹیموں کو فتوحات سے ہمکنار کرایا ہے۔زلمی کے کامران اکمل اور یونائیٹڈ کے رونچی بھرپور فارم میں ہیں اور متعدد میچوں میں جارحانہ بیٹنگ سے پانی ٹیموں کو فتوحات سے ہمکنار کرا چکے ہیں اور فائنل میچوں میں ان دونوں کا مقابلہ بھی قابل دید ہو گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائم مقام کپتان جین پال ڈومینی نے سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ہماری ساری توجہ کھیل پر ہے۔انہوں نے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی رونق اور تیاری دیکھ کر خوشی ہوئی اور طویل عرصے بعد کراچی میں بین الاقوامی معیار کی کرکٹ ہوگی۔اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر وقار یونس نے کہا کہ کل کے میچ میں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم کو آرام کا پورا موقع ملا ہے اور ٹیم اس کا فائدہ اٹھائے گی۔وقار یونس نے کہا کہ 30 سال قبل میں نے نیشنل اسٹیڈیم سے ہی اپنا کیریئر شروع کیا تھا اور آج کئی سالوں کے بعد دوبارہ ایک نئے روپ میں یعنی کوچ کی حیثیت سے یہاں آکر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈرین سیمی نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ شائقین کو عمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور ہر چہرہ پر مسکراہٹ دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ دوبارہ بحال ہو رہی ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی منعقد کی گئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی، پشاور زلمی کے کپتان ڈرین سیمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹرافی کو لہراتے ہوئے گرم جوشی کا مظاہرہ کیا۔فائنل میچ میں علیم ڈار اور شاہ زیب رضا ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ احمد شہاب ٹی وی امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر اور سری لنکا کے روشن ماہانامہ میچ ریفری ہوں گے۔میچ میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ وکٹ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیا گیا ہے اور میچ ہائی اسکورنگ ہونے کا قوی امکان ہے۔….