پہلا ون ڈے: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج مدمقابلFirst ODI: Pakistan and South Africa teams face off today Pakistan and South Africa teams face off today International cricket festival is ready to be held in Faisalabad after 17 years, Iqbal Cricket Stadium will host the One Day International.

Pakistan and South Africa teams will face each other in the first ODI today, both teams practiced extensively to overcome shortcomings, the trophy for the series was unveiled, and a photo session of the national team players was also held.
Captain Shaheen Shah Afridi said that it is an honor to captain the Pakistani team, the players’ morale is high after winning the T20 series, Babar Azam’s return to form is welcome.
South African captain Matthew Bretzkey said that they will enjoy cricket in Faisalabad, Babar Azam is a great player, they will try to get him out soon.فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار ہے، اقبال کرکٹ سٹیڈیم ون ڈے انٹر نیشنل کی میزبانی کرے گا۔واضح رہے کہ یہ سیریز فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخی واپسی ہے، یہاں آخری بار 11 اپریل 2008 کو پاکستان نے ایک ون ڈے کی میزبانی کی تھی، اسی گراؤنڈ پر پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنلز فیصل آباد میں 4, 6اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ نے ایک دوسرے کے خلاف 83 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں مجموعی ریکارڈ: میچز: 83
جنوبی افریقہ کی جیت: 52، پاکستان کی جیت: 30
حالیہ کارکردگی آخری 5 میچز میں پاکستان کی جیت: 3، جنوبی افریقہ کی جیت: 2
سب سے زیادہ رنز بنانے والے: اے بی ڈی ویلیئرز (جنوبی افریقہ): 1423 رنز (بشمول 3 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں)
محمد یوسف (پاکستان): 1116 رنز (2 سنچریوں اور 9 نصف سنچریوں سمیت)
سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے: وقار یونس (پاکستان): 58 وکٹیں
مکھایا این ٹینی (جنوبی افریقہ): 49 وکٹیں
یاد رہے کہ حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے 81 رنز سے جیتا، کامران غلام پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دو ٹیسٹ میچز میں نتیجہ 1-1 سے برابر رہا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں آج مد مقابل ہوں گی، خامیوں کو دور کرنے کیلئے دونوں ٹیموں نے بھر پور پریکٹس کی، سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فوٹو سیشن بھی ہوا۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، بابراعظم کا فارم میں آنا خوش آئند ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان میتھیو بریٹز کی نے کہا فیصل آباد میں کرکٹ کو انجوائے کریں گے، بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں، انہیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔پہلا ون ڈے: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج مدمقابل پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو، ایک سے اپنے نام کی تھی۔





