



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کی کراچی کی سڑکوں پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ………..
رپورٹ :اصغر علی مبارک سے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کی کراچی کی سڑک پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جسے سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ھے موبائیل فون ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کی ایک سڑک پر رات گئے کچھ نوجوانوں کے ساتھ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کسی پروٹوکول یا سیکیورٹی کے بغیر انتہائی خوشگوار موڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔سوات میں ایک ڈویژن کی کمانڈ کرنے والے میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیا۔میجر جنرل غفور آرٹیلری رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں آپریشنر کا وسیع تجربہ حاصل ہے جبکہ وہ آپریشن المیزان میں ایک یونٹ کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ قومی ایکشن پلان (نیپ) کی تکمیل میں بھی شامل رہے ہیں۔اپنے درمیاں پاک فوج کے اتنے اہم عہدے پر فائز افسر کو پاکر کراچی کے نوجوانوں نے خوبصورت شاٹس لگانے پر انہیں خوب داد دی اور بعد ازاں ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔خیال رہے کہ میجر آصف غفور کرکٹ سے انتہائی شغف رکھتے ہیں اور اس سے قبل وہ پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) 3 کے کراچی میں ہونے والے فائنل سے بھی خوب محظوظ ہوئے تھے۔یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کے شکار ملک کے سب سے بڑے شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت کی بدولت اب سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے۔ادھر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے بھی ٹوئٹ کرکے شہر میں امن و امان کی بہتر صورتحال پر خدا کا شکر ادا کیا اور میجر جنرل آصف غفور کو سڑک پر کرکٹ کھیلنے کو سراہا، اس کے ساتھ انہوں نے شہرِ قائد میں امن کی بحالی پر پاک فوج، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
قبل ازیں پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر مذکورہ ویڈیو شیئر کر کے شہر کی رونقیں بحال ہونے اور نائٹ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا تذکرہ کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے ترکی میں موجود ہونے پر اظہارِ افسوس کیا اور قیام امن کے لیے سیکیورٹی اداروں سے اظہارِ تشکر بھی کیا۔
دوسری جانب میجر جنرل آصف غفور نے شاہد آفریدی کے پیغام کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کمی محسوس ہوئی لیکن اگر آپ یہاں ہوتے تو کوئی مجھے بلا نہیں تھامنے دیتا۔اس کے ساتھ انہوں نے کراچی کے نوجوانو ں کی بھی تعریف کی اور رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کو سراہا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں فائنل کراچی میں شیڈول ھے ،،



