.پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے آزاد کشمیر میں میگاایونٹ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی28 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان ۔
۔..اصغر علی مبارک سے ….. پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے آزاد کشمیر میں میگاایونٹ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی28 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان دیاگیا ھے ۔ 28اپریل سے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والی کشمیر سپرلیگ میں کل 6ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ہر ٹیم میں 4قومی کرکٹرزبھی کھیلیں گے ۔چھکوں چوکوں کےساتھ انعامات کی بھی بارش ہو گی اسلام آباد میں کشمیر سپر لیگ کے چیئرمین مسعود خان، چیئرمین کاشف جاوید اور ڈائیریکٹر سپورٹس بورڈ ملک شوکت حیات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کی طرز پر کشمیر سپرلیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز 28اپریل سے نڑول کرکٹ سٹیڈیم مظفرآباد میں شروع ہوگا جبکہ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی کا فائنل 12مئی کو ہوگا۔ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی میں کل 6ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہر ٹیم میں 4چار پاکستانی انٹرنشنل پلیئرکھیلیں گے۔ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا مقصد آزادکشمیر سے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لا کرعالمی سطح پر روشناس کرانا ہے۔ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی فائنل سمیت ایونٹ میں 19میچز کھیلے جائینگے۔’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی فائنل کی ونر ٹیم کو 20لاکھ ‘رنرا پ ٹیم کو 10لاکھ‘ مین آف دی سیریرز کو موٹر سائیکل انعام میں دیا جائیگا۔ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی شائقین کرکٹ کیلئے بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی تماشائیوں کو ہر میچ میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک موٹر سائیکل دیا جائیگا۔ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی فائنل میں مہران کار بھی دیجاۓ گی ۔جبکہ کیچ پکڑنے والوں کیلئے ایک لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی انٹرنشنل کھلاڑیوں میں محمد عرفان ‘ عامر یامین‘ گلریز ‘ ذوالفقار بابروغیرہ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی کیلئے 15اپریل کو ٹیموں کی سیل جبکہ 17اپریل کو کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی جائے گی۔ ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی کو کامیابی سے ھمکنار کرنے کیلئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان ،سپورٹس منسٹر چوہدری سعید‘ سیکرٹری سپورٹس بورڈراجہ عباس ڈائیریکٹرسپورٹس بورڈآزادکشمیرشوکت حیات ‘ لارڈ نذیر احمدنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی کا مقصد آزادکشمیر بھر سے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے اور ان کو موقع فراہم کرنا ہے تا کہ وہ پاکستان کی قومی ٹیم میں آزادکشمیر کی طرف سے نمائندگی کر سکیں۔ہمارے نوجوان جب پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے تو انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی سپر لیگ کی افتتاحی تقریب پاکستانی چینلز پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم تمام ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے صدور اور دیگر عہدیداران کے بھی مشکور ہیں جو ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرینگے.کشمیر سپر لیگ کے چیئر مین مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ 28اپریل12مئی تک مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کشمیر سپر لیگ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اجازت کیلئے آزاد کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے درخواست بھجوا دی گئی ہے ۔ چیئر مین کاشف جاوید ، ذوالفقار علی،مسعود احمد خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے بعد آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بھی کرکٹ کے بارے میں جوش وخروش میں اضافہ ہوا اور آزاد کشمیر میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے ۔پچھلے سال ہم نے مظفر آباد کرکٹ لیگ کے نام ایک لیگ منعقد کروا چکے ہیں ،جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی اور اب ہم ‘کشمیر سپر لیگ’ کے نام سے ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے جا رہے ہیں جس میں آزاد کشمیر کی 6ٹیمیں شرکت کرینگی ،انہوں نے بتایا کہ 28اپریل12مئی تک مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جانیوالی اس کشمیر سپر لیگ میں مظفر آباد قلندرز،باغ بادشاہ،کوٹلی لائینز،راولا کوٹ واریئرز،میر پور ٹائیگرزاور ایم کے فائیٹرزکی ٹیمیں شرکت کرینگی۔مذکورہ لیگ کیلئے 12کھلاڑیوں سے معاملات طے پا گئے ہیں ان کھلاڑیوں میں محمد عرفان،راحت علی،ذوالفقار بابر،عامر یامین،گلریز صدف ، آغا سلیمان و دیگرشامل ہیں جبکہ 12کھلاڑیوں کیساتھ بات چیت جاری ہے۔مسعود احمد خان نے بتایا کہ پچھلے سال لاہور قلندر بھی مظفرآباد میں ایک ایونٹ منعقد کروا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرینگے ،کھلاڑیوں پر نگرانی رکھنے کیلئے انٹی کرپشن یونٹ قائم کر دیا گیا ہے،کھلاڑیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرینگے جبکہ شائقین کرکٹ کیلئے 100سے ایک ہزار روپے قیمت کے ٹکٹس بنک اور سٹیڈیم کے باہر دستیاب ہونگے۔مسعود احمد خان نے بتایا کہ آزاد کشمیر اس لیگ کے انعقادسے آزاد کشمیر میں چھپا ہوا کرکٹ کا ٹیلنٹ سامنے آئیگا’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی جیتنے والی ٹیم کو نقد بیس لاکھ روپے کانقد انعام دیا جائے گا۔دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کانقد انعام دیا جائے گا۔ہر میچ میں مین آف دی میچ قرار دیئے جانے والے کو دس ہزار کا نقد انعام دیا جائے گا۔فائنل میں مین آف دی میچ قرار دیئے جانے والے کھلاڑی کو بیس ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔مین آف دی سیریز کوموٹربائیک جب کہ بہترین باؤلر اور بیٹسمین کو بیس بیس ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔تماشائیوں کو ہر میچ میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک موٹر بائک انعام میں دی جائے گی۔فائنل میں تماشائیوں کو قرعہ اندازی کے زریعے مہران کار دی جائے گی۔تماشائی جو کیچ پکڑیں گے اس کے لیے ایک لاکھ انعام دیا جائے گا اور جتنے لوگ کیچ پکڑیں گے ان میں یہ رقم تقسیم ہو گی۔ہر میچ میں دس ہزار روپے امپائرز اور سکوررز کو دیئے جائیں گے‘کشمیر سپر لیگ’ کے منتظمین کھلاڑیوں کو رہائش ،کھانا،ٹرانسپورٹ اوریونیفارم کے علاوہ میچ فیس بھی ادا کریں گے۔’’کشمیر سپرلیگ‘‘ ٹی ٹونٹی آزادکشمیر کی تاریخ کاسب سے بڑا قومی ایونٹ ہوگاجو آزادکشمیر کرکٹ کے فروغ کاباعث بنے گا،5 زون بنادیئے گئے 5 ٹیمیں حصہ لیں گیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر سپر لیگ کابنیادی مقصد زلزلہ تباہ حال گراؤنڈآباد کرنا اور آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کوآگے بڑھنے کاموقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سپر لیگ کی کامیابی کیلئے عوام اپنا کردار ادا کریں اور اس قومی ایونٹ کوکامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں.



