پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 9 رنز سے ہرا سیریز جیت لی……… رپورٹ؛اصغرعلی مبارک سے)……. پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 9 رنز سے ہرا سیریز جیت لی تیسرے میچ کے نتیجہ کا اثر سیریز پر نہیں پڑےگاپاکستان نے 3 میچز کی سیریز کی میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی ہے3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف دیا۔173 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو گزشتہ میچ میں شان دار باؤلنگ کرنے والے محمد وسیم نے 17 کے اسکور پر شے ہوپ کی قیمتی وکٹ حاصل کرلی۔ شےہوپ 6 گیندوں پر صرف ایک رن بنا سکے۔ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 31 رنز پر گری جب محمد نواز کی گیند پر شمار بروکس 10 رنز کی اننگز کھیل کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں کپتان نیکولس پوران نے برینڈن کنگ کے ساتھ مل کر اسکور 85 رنز تک پہنچایا اور 26 رنز کی اننگز کھیلی تاہم محمد نواز نے ان کو حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ جس کے بعد رومن پاول نے کنگ کا ساتھ نبھاتے ہوئے اسکور 102 تک پہنچایا لیکن ان کی اننگز صرف 4 رنز پر مشتمل تھی۔برینڈن کنگ آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے، جنہوں نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا اور اپنی نصف سنچری بھی بنائی تاہم حارچ رؤف نے ان کی 67 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اوڈین اسمتھ نے بھی مزاحمت کی اور 6 گیندوں پر 12 رنز بنائے، محمد وسیم نے ان کی وکٹ حاصل کی، جس کے بعد ڈومینک بریکس صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کا اسکور 17 اوورز میں 131 رنز پر پہنچا تھا کہ ہیڈن واش بھی مزاحمت میں ناکام ثابت ہوئے اور صفر پر شاہین شاہ آفریدی گیند پر وکٹیں گنوا بیٹھے۔ دوسرےاینڈ سےروماریو شیفرڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کو سنسنی خیز بنادیا تھا تاہم اکیل حسین دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ آخری اوور میں ایک چھکا اور چوکا لگا کر میچ میں ویسٹ انڈیز کی امیدیں بحال کردی تھیں لیکن باؤنڈری پر موجودی آصف علی نے زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باؤنڈری بچائی۔ حارث رؤف نے میچ کی آخری گیند پر اوشانے تھامس کو بولڈ کردیا اور پاکستان کو 9 رنز سے کامیابی دلائی۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میچ میں 9 رنز سے شکست کھاگئی۔ کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے، محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان ٹیم کا آغاز دوسرے میچ میں بھی اچھا نہ رہا اور کپتان بابر اعظم7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 38 رنز پرگری جب فخر زمان 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد رضوان اور حیدر علی نے ٹیم کا اسکور 86 رنز تک پہنچایا تو رضوان 38 رنز بناکرکیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ حیدر علی بھی 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 111 رنز پرگری جب محمد نواز صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ آصف علی بھی کوئی خاطر خواہ اسکور نہ بناسکے اور 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ آخری اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز تک پہنچایا۔محمد افتخار 19 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب 12 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین اسمتھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین،اوشن تھومس ،روماریو اور والش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیاواضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی