پاکستان سپر لیگ

2020 کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ 20فروری کو کراچی میں ہوگا
تحریر ۔اصغر علی مبارک
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے آغاز سے 50دن قبل لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے تحت ایونٹ کا افتتاحی میچ 20فروری کو کراچی جبکہ فائنل 22مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن کے 5ویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور یہ 22 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ اس کے تمام 34 میچز پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔اس سلسلے میں پی سی بی نے اس دن کی مناسبت سے پاکستان کرکٹ کے گڑھ قذافی اسٹیڈیم کے داخلی دروازے کے باہر ایک کاؤنٹ ڈاؤن گھڑی بھی لگا دی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنیٹرز اور فائنل کی میزبانی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے حصے میں آئے گی۔
پی ایس یال کے 34 میچوں میں سے لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 14، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم 9، راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 8 اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 3 میچوں کی میزبانی کرے گا۔شیڈول کے مطابق دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچز کراچی، 3 لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی اس ایڈیشن میں اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 کراچی جبکہ ایک، ایک میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔

پی ایس ایل 2020 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، 3 لاہور اور 2 کراچی میں کھیلے گی جبکہ کراچی کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ کراچی میں 5 جبکہ 2، دو میچز لاہور اور راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اپنے 5 میچز لاہور، 3 ملتان جبکہ ایک، ایک راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔

اسی طرح لاہور قلندرز کی ٹیم اس معاملے میں سب سے خوش قسمت ثابت ہوئی ہے اور وہ اپنے 8 میچز ہوم گراؤنڈ یعنی قذافی اسٹیڈیم جبکہ ایک، ایک میچ کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کے بعد پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی لیگ ہے اور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہئیں، گزشتہ ایڈیشن کے اختتام پر ہم نے پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہورہا ہے۔

احسان مانی نے اپے پیغام میں مزید کہا کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد ملک میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو طویل انتظار کے بعد اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا اور ہمیں امید ہے کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی ہر پاکستانی اسٹیڈیم کا رخ کرکے اس ایونٹ کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کو مکمل طور پر پاکستان لانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور مدد کرنے پر مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول

افتتاحی میچ: 20 فروری
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی (میچ کے آغاز کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا)

21 فروری
دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

22 فروری
دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

23 فروری
دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

26 فروری
شام 7 تا رات 10:15 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

27 فروری
شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

28 فروری
دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

29 فروری
دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

یکم مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

2 مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

3 مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

4 مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

5 مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

6 مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

7 مارچ
دوپہر 2 تا شام 5:15: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

8 مارچ
دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی

شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

10 مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

11 مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

12مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

13 مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

14 مارچ
شام 7 تا رات 10:15 بجے: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

15 مارچ
دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

شام 7 تا رات 10:15 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

17مارچ
شام 7 بجے تا رات 10:15 بجے: کوالیفائر (ون بمقابلہ ٹو) بمقام نیشنل اسٹیڈیم، کراچی

18 مارچ
شام 7 بجے تا رات 10:15 بجے: ایلیمنیٹر ون(تھری بمقابلہ فور) بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

20مارچ
شام 7 بجے تا رات 10:15 بجے: ایلیمنیٹر ٹو(کوالیفائر کی شکست خوردہ بمقابلہ ایلیمنیٹر کی فاتح)، بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہور

فائنل: 22 مارچ، بمقام قذافی اسٹیڈیم، لاہورپاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔ ایڈیشن 2020، گذشتہ 4 ایڈیشنز سے اس لیے منفرد ہے کہ رواں سال لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔2016سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی،پانچ ٹیموں پر مشتمل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2017 کا فائنل پاکستان میں منعقد کیا گیا، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی آہستہ آہستہ پاکستان واپسی کا سفر جاری رہا۔ اس حوالے سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2018 کے 3 میچز (جن میں 2 پلے آف اور فائنل)پاکستان میں کھیلے گئے۔ ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ یہ وہی تاریخ ہے جب ٹھیک 25 سال قبل پاکستان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کا فائنل جیتا تھا۔اس ایڈیشن میں پہلی مرتبہ چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کو بھی لیگ کا حصہ بنایا گیا۔سیزن 2019 میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 8 میچوں کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے کی۔ تاریخی ایونٹ کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی حاصل کی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2016کے ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم کے کپتان نے لیگ کی چمچاتی ٹرافی فضا میں بلند کی۔ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان نے بنائی۔ انہوں نے یہ کارنامہ، پشاور زلمی کے خلاف 117 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر انجام دیا۔ ایونٹ کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں اور آخری پوزیشن حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 7 میچوں میں 83.75 کی اوسط سے 335 رنز بنائے۔ عمر اکمل نے لیگ کے ابتدائی ایڈیشن میں 4 نصف سنچریاں بھی اسکور کی تھیں۔ایڈیشن 2016 کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل 10 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین بالر قرار پائے۔پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 9 میچوں میں 15 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے 10 میچوں میں 13 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2017کے ایونٹ کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف یکطرفہ میچ کے بعد کامیابی حاصل کرنے والی پشاور زلمی نے ایونٹ کے رانڈ رابن مرحلے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایونٹ کی دونوں فائنلسٹ ٹیمیں پلے آف میچ میں بھی آمنے سامنے ہوچکی تھیں، جہاں ایونٹ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شارجہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 201 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز ہی بناسکی۔پانچ مارچ کو فائنل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمابین مقابلہ دیکھنے کے لیے شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تھی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ میں بہترین قیادت اور 11 گیندوں پر 28 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر ڈیرن سیمی کو پلیئر آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا۔ایونٹ کے 11 میچوں میں 353 رنز بنانے پر پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا۔ انہوں نےاس ایڈیشن میں کراچی کنگز کے خلاف سنچری بھی بنائی تھی۔ایونٹ کے 8 میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے۔ ایونٹ کی 4 سالہ تاریخ میں تیسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے آخرکار چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لو اسکورنگ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی شکست دے دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بالر محمد حسنین اور ڈیون براوو نے مشترکہ طور پر 5 کھلاڑیوں کوآٹ کیا۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بھی مدمقابل آئی تھیں۔لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ امید کی جاری ہے کہ لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں بھی مداحوں کو سنسنی سے بھرپورمیچز دیکھنے کو ملیں گے