پاکستان سپر لیگ اہم میچ میں کراچی گنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے شکست…….
..رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے
.پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی گنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔شارجہ میں کھیلے جانے والا یہ میچ کراچی کنگز کے لیے انتہائی اہم تھا کیونکہ اگر کراچی گنگز یہ میچ ہار جاتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتی تھی۔کراچی کنگز نے اس اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز بھی پورے نہیں کھیلے اور 19 اوورز میں 124 رنز پر ساری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔کراچی گنگز کے بالروں نے بہترین بولنگ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹمسین کو دباؤ میں رکھا۔عثمان شنواری نے چار، شاہد آفریدی اور محمد عرفان نے دو دو وکٹیں لیں۔شاندار بولنگ پر عثمان شنواری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔125 رنز کے تعاقب میں کراچی نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنر خرم منظور اور ڈینلی نے اچھی بنیاد بنائی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح 19 رنز بنا سکے اور انھیں آفریدی نے آؤٹ کیاکراچی گنگز کی پہلے وکٹ 33 کے مجموعی سکور پر اُس وقت گری جب خرم منظور 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اُس کے بعد بابر اعظم آنے جنھوں نے ڈینلی کے ساتھ مل کر اچھے شارٹس کھیلے۔ڈینلی نے 36 رنز بنائے اور انھیں فہیم اشرف نے بولڈ کیا۔ کپتان مورگن دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز شروع سے ہی اچھا نہیں تھا اور اس کے 63 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اننگز میں سب سے نمایاں سکور آصف علی کا تھا جو 34 رن بنا سکے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فن، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی تھیں۔ لک رانکی، سمت پٹیل اور محمد سمیع نے یہ میچ نہیں کھیلا اور ان کی جگہ سٹیون فن، ظفر گوہر اور والٹن کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔دوسری جانب کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم میچ نہیں کھیلااس سے قبل آج ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔پشاور زلمی نے 172 رنز کا ہدف 18 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جس میں کامران اکمل نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری سکور کی۔. بین الاقوامی سکیورٹی ماہر ریگ ڈکیسن کی غیرملکی کرکٹرز سے ملاقات میں پاکستان میں سکیورٹی کے سلسلے میں بریفنگ د ی. پاکستان سپر لیگ کے دو میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں ہونے والے ہیں جبکہ کراچی 25 پچیس مارچ کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹرز جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی انگلینڈ کے سمت پاٹل نیوزی لینڈ کے لیوک رانکی اور ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں. البتہ انگلینڈ کے الیکس ہیلز۔اسٹیون فن اور سیم بلنگز پاکستان جانے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جو اپنا ناک آؤٹ میچ بیس مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف لاہور میں کھیلے گی غیرملکی کرکٹرز کے پاکستان نہ جانے سے سب سے زیادہ متاثر ہوگی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل کیون پیٹرسن اور رائلے روسو پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔گذشتہ سال بھی کیون پیٹرسن اور رائلے روسو فائنل کھیلنے لاہور نہیں گئے تھے جس کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بہت نقصان ہوا تھا اور اسے غیرمعروف کرکٹرز کا سہارا لے کر فائنل کھیلنا پڑا تھا جس میں اسے پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کراچی کنگز کی کپتانی کرنے والے انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان اوئن مورگن نے بھی پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہےتاہم انھوں نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ اس سیزن میں مسلسل کھیلنے کے بعد اب کچھ وقت آرام کرنا چاہتے ہیں۔کراچی کنگز کے غیرملکی کرکٹرز کالن انگرم، جو ڈینلی، ٹائمل ملز، روی بوپارا اور لینڈل سمنز سب پاکستان جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ ان میں کالن انگرم، جو ڈینلی، ٹائمل ملز، روی بوپارا اور لینڈل سمنز شامل ہیں۔پشاور زلمی نے گذشتہ سال لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ڈیرن سیمی کی قیادت میں جیتا تھا۔




