پاکستان انصاف ، مساوات اور باہمی احترام پر مبنی متوازن عالمی نظام کی تشکیل کا خواہاں ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزاChairman Joint Chiefs Of Staff Committee (CJCSC) General Sahir Shamshad Mirza Reaffirms Pakistan’s Active Role Towards Promoting Regional Peace, Stability
(اصغر علی مبارک) Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC) General Sahir Shamshad Mirza, NI, NI (M) on Thursday reaffirmed Pakistan’s active role towards promoting regional peace and stability, in balancing the relationship between Global North and Global South through dialogue, dignity and principled diplomacy.
Addressing at the closing ceremony of the ‘Islamabad Symposium 2025’ organised by NIPS, NUST, he emphasized the need to replace confrontation with cooperation.
The CJCSC noted that Pakistan remains guided by a vision of coexistence rooted in mutual respect and international law, said a news release issued by Inter Services Public Relations (ISPR) .
He expressed his gratitude towards all speakers and panelists for their valuable insights and highlighted the evolving global and regional environment.
The Chairman JCSC reiterated Pakistan’s consistent support for the just and peaceful resolution of disputes, including those of Palestine and Jammu & Kashmir.
He said that standing at the crossroads of regions and civilizations, Pakistan continues to uphold restraint and constructive engagement — seeking to bridge divides and foster a balanced global order built on justice, equity and mutual respect.
The event was attended by members of the academia, bureaucrats, foreign ambassadors, representatives of the business community, students and faculty from leading universities.
راولپنڈی : :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ، گلوبل نارتھ اور گلوبل ساؤتھ کے درمیان بات چیت،احترام اور اصولی سفارتکاری کے ذریعے تعلقات کو متوازن بنانے کے لئے پاکستان کے فعال کردار کاعزم ظاہر کیاہے اورفلسطین اور جموں و کشمیر سمیت تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نےنپس،نسٹ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ‘اسلام آباد سمپوزیم 2025’ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جے سی ایس سی نے تمام مقررین اور پینلسٹس سے ان کی قیمتی بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور عالمی اور علاقائی ماحول پر روشنی ڈالی انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ ، عالمی شمالی اور گلوبل ساؤتھ کے درمیان بات چیت، وقار اور اصولی سفارتکاری کے ذریعے تعلقات کو متوازن بنانے کے لئے پاکستان کے فعال کردار کاعزم ظاہر کیا۔ تصادم کو تعاون سے بدلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزانے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون میں جڑے بقائے باہمی کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔چیئرمین جے سی ایس سی نے فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔




انہوں نے کہا کہ خطوں اور تہذیبوں کے سنگم پر کھڑے ہو کر پاکستان تحمل اور تعمیری روابط کو برقرار رکھے ہوئے ہے جو کہ تقسیم کو ختم کرنے اور انصاف، مساوات اور باہمی احترام پر مبنی ایک متوازن عالمی نظام کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔تقریب میں اکیڈیمیا ممبران ، بیوروکریٹس، غیر ملکی سفیروں، تاجر برادری کے نمائندوں، معروف یونیورسٹیوں کے طلباء اور فیکلٹی نے شرکت کی۔




