پاکستان کی زمبابوے کیخلاف اننگز اور 116 رنز سے کامیابی ..خصوصی رپورٹ (اصغرعلی مبارک سے ).پاکستانی بالروں حسن علی، شاہین آفریدی اور طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں شامل ھونے والے فواد عالم کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دوسرے میچ میں حیران کن شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تاہم ٹیسٹ میچ قومی ٹیم ایک منفرد انداز میں نظر آئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کو 395 کے مجموعے پر یکے بعد دیگرے دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا حسن علی اور نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 412 کے مجموعی اسکور پر گری اور ساجد خان 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔قومی ٹیم کے آخری آؤٹ…
View original post 1,285 more words



