پاکستانی پنجاب کے شہر گجرات کے قریب پاکستان آرمی ایوی ایشن کا تربیتی جہاز تباہ، دو پائلٹ پائلٹ شہید .رپورٹ:اصغر علی مبارک سے۔. پاکستانی پنجاب کے شہر گجرات کے قریب پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 2 پائلٹ انسٹرکٹر میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں انسٹرکٹر میجرعمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان جاں بحق ہو گئے۔ میجرعمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلر کہار سے تھا۔ میجر عمر نے پسماندگان میں بیوہ چھوڑی ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے۔واضح رہے کہ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔۔