پاکستانی نژاد خضر خان کے لیےامریکہ کا اعلیٰ ترین سویلین اعزاز…………..پاکستانی نژاد خضر خان سن 2016 کی صدارتی مہم کے دوران ڈیمو کریٹک پلیٹ فارم سے امریکہ میں بسنے والی تمام برادریوں کے لیے برابری کی آواز کے طور پر ابھرے تھے صدر بائیڈن نے قانون کی حکمرانی اور مذہبی آزادی کے لیے خدمات کے اعتراف میں خضر خان کو گزشتہ برس امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی میں کمشنر کے عہدے کے لیے بھی نامزد کیا تھا۔ صدارتی تمغہ برائے آزادی اعلیٰ ترین امریکی سویلین اعزاز ہے جو ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امریکہ کی خوش حالی، اقدار اور سلامتی کے علاوہ عالمی امن کے لیے سماجی اور عوامی سطح پر خدمات سر انجام دی ہوں۔





