وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیروبی میں، کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری /وزیر برائے صنعت و تجارت جناب پیٹر گیٹرو مونیا سے ملاقات

دوران ملاقات پاکستان اور کینیا کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر خارجہ نے کینیا کے وزیر تجارت کو پاکستان کی “اینگیج افریقہ”پالیسی کے خدو خال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کینیا کو مشرقی افریقی ممالک تک رسائی کا مرکزی دروازہ (گیٹ وے) تصور کرتے ہیں
اسی وجہ سے ہم نے پاک افریقہ ٹریڈ کانفرنس کے انعقاد کیلئے نیروبی کا انتخاب کیا مخدوم شاہ محمود قریشی

اس کانفرنس کے انعقاد سے ہمارے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو نئی جہت اور وسعت ملے گی اور کینیا کے ساتھ ساتھ دیگر افریقی ممالک کے ساتھ بھی ہمارے تجارتی روابط مستحکم ہوں گے مخدوم شاہ محمود قریشی

فریقین نے پاکستان اور کینیا کے مابین اقتصادی تعلقات کی ترویج کیلئے، زیر تجویز تجارتی معاھدات (MOUs) کی جلد تکمیل کی ضرورت پر اتفاق کیا

وزیر خارجہ نے کینیا کے وزیر صنعت و تجارت کو اپنی سہولت کے مطابق دورہ ء پاکستان کی دعوت دی