….ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا ملک و قوم کیلئے ایک اور انعام ، جارجیا کے پہلوان کو ھرا گولڈ میڈل جیتا ..
خصوصی رپورٹ :اصغر علی مبارک سے ….….. ملک و قوم کیلئے ایک اور انعام،پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نامور پاکستانی پہلوان محمدانعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی پہلوان محمدانعام بٹ نے فائنل میں جارجیا کے پہلوان کو3-1سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا.یچ ریسلنگ کے عالمی چیمپیئن شپ میں پاکستان کے مایہ ناز پہلوان محمدانعام بٹ نے اپنے اعزاز کاکامیابی سے دفاع کرتے ہوئے دوسری بار ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپگولڈ میڈل جیتا ، ا ترکی میں منعقدہ ورلڈبیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ سنیئرکیٹگری 90کلوگرام کے فائنل میں جارجیا کے پہلوان کو3-1سے شکست دے پاکستان کیلئے گولڈمیڈل اپنے نام کیا۔ انعام بٹ نے چیمپیئن شپ کے پہلے اک آئوٹ مرحلے میں ناروے اورپرتگال کے پہلوانوں کو تین صفر 3-0سے شکست دی، پری کوارٹرفائنل میں رومایہ کے پہلوان کو 5-0، کوارٹرفائنل میں یوکرائن کے پہلوان کو 3-1جبکہ سیمی فائنل میں یونان کے پہلوان کو تین صفر3-0سے شکست دی تھی ۔ پاکستانی پہلوان محمدانعام بٹ نے دو روزہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں 6ممالک کے پہلوانوں کو واضح برتری کیساتھ شکست دے کر اعزازکا دفاع کیا اورپاکستان کو ایک بار پھر بیچ ریسلنگ کا عالمی چیمپیئن بنادیا۔ انعام بٹ کے والد اورکوچ لالہ محمدصفدر بٹ نے فائنل جیتنے پر پاکستانی پہلوان محمدانعام بٹ کو گلے لگایا، پاکستانی پہلوان محمدانعام بٹ کی کامیابی کے بعد دونوں باپ بیٹا سجدہ ریز ہوگئے ۔انعام بٹ نے کامیابی کے بعدسبزہلالی پرچم کیساتھ چکرلگایا او کہاکہ میں صرف اورصرف گولڈمیڈل کاخواب ہی دل میں سجا کر آیا تھاجو اللہ پاک نے والدین، کوچز، مداحوں، دوستوں اورقوم کی دعائوں سے عطاکیا، اب میراخواب ٹوکیو اولمپک جاپان میں ملک و قوم کیلئے گولڈ میڈل جیتنا ھے واضح رھے کہ گزشتہ سال مایہ ناز پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن ایرانی پہلوان فضل اللہ تابر کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر سبزہلالی پرچم سربلند کرکیا تھا ترکی کے شہردائلان میں منعقد ہونیوالے بیچ ریسلنگ ورلڈچیمپیئن سنیئرکیٹگری 90کلوگرام کے فائنل میں محمدانعام بٹ نے ایرانی حریف کو 2-1پوائنٹس سے شکست دے کر ورلڈچیمپیئن ہونے کااعزاز حاصل کیا تھا…