حنیف عباسی کو عوام نے منتخب کیا، کامیابی پر مبارکباد پیش کرتےہیں; سابق امیدوار این اے 56 اصغر علی مبارک
(پریس ریلیز)
راولپنڈی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 راولپنڈی کے سابق امیدوار اصغر علی مبارک کا کہنا ہے کہ حلقے کے عوام نے حنیف عباسی کو منتخب کیا، حنیف عباسی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ہے کہ علاقے کی ترقی کے لیے غیر جانبداری سے کام کیا جائے گا۔ . نواز شریف کی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے جس سے پاکستان کے مسائل حل ہوں گے اور جمہوریت کو استحکام ملے گا۔ پاکستان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پرامن انتخابات کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کیا۔