سدرن پنجاب کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
راولپنڈی،(رپورٹ.اصغرعلی مبارک سے )
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران اتوار کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے ناردرن کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سدرن پنجاب پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

میچ کے دوران سدرن پنجاب نے مقررہ وقت سے ایک اوور کم کیا لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت سدرن پنجاب پردس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
آن فیلڈامپائرز عمران جاوید اور شوزب رضا، تھرڈ امپائر امتیاز اقبال اور فورتھ امپائر آصف یعقوب نے سلو اوور ریٹ پر سدرن پنجاب کو چارج کیا۔
سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری محمد انیس نے سدرن پنجاب پر جرمانہ عائد کردیا۔




