” نااہلی مدت تاحیات نہیں ھے” نااہل اس لیے کیا گیا کہ یہ لوگ نواز شریف کو انتخابات میں شکست نہیں دے سکتے” مریم نواز
خصوصی رپورٹ ؛(اصغر علی مبارک سے )مسلم لیگ ن کی راہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ جب نواز شریف کو مائنس کیا گیا وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر سامنے آئے۔مریم نواز شریف ان خیالات کا اظہار ریلوے روڈ سیالکوٹ سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں کیا
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اتنا اہم شخص ہے کہ جسے ایک بار نہیں چار بار نااہل کیا گیا، نواز شریف کو 4 بار مائنس کیا گیا لیکن وہ پلس ہوتا جا رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب جب نواز شریف کو مائنس کرنے اور عوام سے دور کرنے کی کوشش کی تو اللہ کے فضل اور عوام کی طاقت سے نواز شریف پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو کر سامنے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نواز شریف کو نااہل نہیں کیا گیا بلکہ مخالفین گزشتہ 30 سال سے نواز شریف کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کی سزا نے مجھے مشرف کا دور یاد دلا دیا ہے کہ جب وہ کہتا تھا کہ نواز شریف تم تاریخ کا حصہ بن جاؤ گے لیکن آج وہی آمر اس ملک سے باہر بیٹھا ہے انہوں نے کہا کہ نااہلی مدت تاحیات نہیں ھے نواز شریف کو نااہل اس لیے کیا گیا کہ انہیں یقین ہو گیا ہے کہ یہ لوگ نواز شریف کو انتخابات میں شکست نہیں دے سکتے
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دورہ میں صرف سیالکوٹ نہیں پورے ملک میں ترقی ہوئی ہے ، عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنا ہمارا حق ہے۔قبل ازیں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں سیالکوٹ ہی نہیں پورے ملک میں ترقی ہوئی ۔ن لیگ کے دور حکومت میں ملک بھر میں موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھایا گیا ، عدالتوں کے فیصلوں پر تنقید کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ایک آ مر خود خوار ہو رہا ہے اور دوسری جانب نواز شریف طوطی بول رہا ہے ، نواز شریف کا عوام سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے ، الیکشن کا اکھاڑا سجنے والا ہے



