میچ فکسنگ؟۔ٹیم میں گروپنگ کپتانی کی جنگ ۔ زمبابوبے سے حیران کن شکست پر شائقین برھم۔۔ وزیراعظم چیف پیٹرن کرکٹ بورڈ سے کارروائی کا مطالبہ ۔۔۔۔خصوصی رپورٹ (اصغرعلی مبارک سے )پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف ھرارے میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں حیران کن شکست سے شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں کئی طرح کے سوالات نے جنم لے لیا ہے اس میچ میں کیا سٹہ بازوں میچ فکسنگ کرایا جو کمزور ٹیم کے خلاف پاکستان میچ ھارگئی حالانکہ پاکستان کا ٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ پاکستان پراعتبار زمبابوے سے زیادہ بہتر ٹیم تھی بابراعظم کی کپتانی کے خلاف کیا محمد حفیظ کی لابنگ کامیاب ہو گئی ہے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بابر اعظم نے خود کیوں نہیں کیا بابر اعظم نے کس کے کہنے پر بیٹنگ لائن اپ میں تبدیلی کی کھلاڑیوں نے کم ترین حدف کے لیے کوچ سے مشاورت کیوں نہیں کی ۔قومی ٹیم یک…پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف ھرارے میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں حیران کن شکست سے شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں کئی طرح کے سوالات نے جنم لے لیا ہے اس میچ میں کیا سٹہ بازوں میچ فکسنگ کرایا جو کمزور ٹیم کے خلاف پاکستان میچ ھارگئی حالانکہ پاکستان کا ٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ پاکستان پراعتبار زمبابوے سے زیادہ بہتر ٹیم تھی بابراعظم کی کپتانی کے خلاف کیا محمد حفیظ کی لابنگ کامیاب ہو گئی ہے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بابر اعظم نے خود کیوں نہیں کیا بابر اعظم نے کس کے کہنے پر بیٹنگ لائن اپ میں تبدیلی کی کھلاڑیوں نے کم ترین حدف کے لیے کوچ سے مشاورت کیوں نہیں کی ۔قومی ٹیم یک دم ٹیم ورک اور ٹیم اسپرٹ کے جذبے سے عاری کیوں نظر آئی ۔بابراعظم الیون عجیب غریب انداز میں وکٹیں طشتری میں رکھ کیوں پیش کیں یہ وہ سوالات ہیں جو شائقین کرکٹ میں جنم لے تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف ھرارے میں دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 19 رنز سے ھارگئی پاکستانی ٹیم 118رنز کے حدف کے تعاقب میں صرف 99 رنز بنا سکی اس میچ میں اچانک شکست سے کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں بابراعظم الیون کی شکست پر پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نےغم و غصہ کا اظہار اورتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے , وزیراعظم عمران خان چیف پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے آئی سی سی رینکنگ کے کم درجہ کی ٹیم کے خلاف مایوس کن کارکردگی سے کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف کم سکور میچ میں شکست سوالیہ نشان بن گئی ۔بابراعظم الیون نے کیچ پریکٹس کے انداز میں وکٹیں طشتری میں رکھ پیش کیں کسی موقع پر ایک اوسط درجے کی بولنگ کے سامنے پاکستان ٹیم کی طرف سے کوشش نظر نہیں آئی کلب لیول کی پرفارمنس سے میچ فکسنگ کے الزامات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا اس میچ کی شکست کے بعد قومی ٹیم کےورلڈ کپ بھارت میں جیت کی باتیں دیوانے بھڑ قرار دیا جاسکتا ہے ھرارے گراونڈ پر زمبابوے نے تاریخ کا کم ترین ٹوٹل کا کامیابی سے دفاع کیا زمبابوے اس وقت کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں آخری درجہ پر ھے پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ نہ کرنے کا انوکھا فیصلہ کیا پاکستان کے صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے ۔کپتان بابر اعظم کی باڈی لینگویج میں کسی موقع پر پروفیشنل اپروچ نظر نہ آئی تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ نے بھی نہایت غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جب ٹیم کو ان کے تجربے کی بنیاد ایک عمدہ اننگز کی ضرورت تھی انہیں معلوم ھو گیا تھا کہ شارٹ رک کر آرہے مگر وہ بھی عجلت میں وکٹ گنوا بیٹھے فہیم اشرف بھی ٹیم کو سپورٹ نہیں کرسکے پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کسی بھی پلیئر کو سمجھانے کی کوشش بھی نہیں کی حقیقت میں ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اس میچ کو جیتنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔پورے میچ ایک چھکا لگا جوزمبابوے کے کھلاڑی نے لگایا ۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہرارے سپورٹس کلب زمبابوے میں کھیلا گیا زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے دی زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا آسان ہدف دیا تھا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم اس کے مقابلے میں صرف 99 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئی پاکستان کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے مداح کافی مایوس نظر آئے۔ ویسے تو جنوبی افریقہ کے خلاف جیت کے بعد شائقین کا مورال بلند نظر آ رہا تھا مگر پروٹیز کے خلاف آخری میچ اور پھر زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں بمشکل جیت پر نالاں شائقین آج بالکل ہی ناراض دکھائی دیے۔ بیٹنگ نہایت بری تھی۔ اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے۔ پسند ناپسند نے ٹیم کو برباد کر دیا ہے۔ 12 ویں نمبر پر موجود زمبابوے کے ہاتھوں شرمناک شکست ہوئی ہے۔ کون ذمہ داری لے گا؟اس سیریز کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز نوجوان بلے باز بابر اعظم کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کے لیے 17 رنز درکار ہیں اور اگر وہ یہ 17 رنز اس سریز کے دوران مکمل کر لیتے ہیں تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین دو ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر جو پچھلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے انھیں اب دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ کریگ اروین جو کہ انجری کے باعث یہ میچ نہیں کھیل رہے ان کی جگہ تریسائی مساکنڈا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان کے لیے اس میں بہترین کارکردگی ادا کرنے والے محمد رضوان تھے جنھوں نے ناقابلِ تسخیر 82 رنز بنائے تھے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 16 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں اور ان میں سے 15 میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے زمبابوے سکواڈ میں شان ولیمزن(کپتان)، ریان برل، ریگس چکابوا، تناکا چیوانگا، کریگ ارون، لیوک جونگوے، تناشے کمن ہکاموے، ویزلے میڈھویرے، تدی وانشے مرومانی، ویلنگٹن مساکاڈزا، تپیوا مفودزا، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگاروا، برینڈن ٹیلر اور ڈونلڈ تریپانو جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں,شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نےاچانک شکست پر تحقیقات اور وزیراعظم عمران خان چیف پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے آئی سی سی رینکنگ کے کم درجہ کی ٹیم کے خلاف مایوس کن کارکردگی نے کئی سوالات اٹھائے ہیں