مودی فاشسٹ حکومت نے کے پی ایل کے حوالے سےانٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دبا میں ڈالنے کی کوشش کی،وفاقی وزیر مراد سعید ……………………………………………………….. اسلام آباد ۔رپورٹ, اصغرعلی مبارک سے):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہئے ، کے پی ایل کے حوالے سے مودی کی فاشسٹ حکومت نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دبا میں ڈالنے کی کوشش کی،میں ان کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مودی کا دبا مسترد کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلےرسجاانٹر میڈیا آزادی کپ کی تقریب رونمائی ٹرافی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
رسجا انٹرمیڈیا آزادی کپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا ، ایونٹ میں جیو نیوز ،دنیا ٹی وی ،اے آر وائی سمیت میڈیا ہائوسز کی ٹیمیں شریک ہوں گی،ایونٹ میں وفاقی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل پارلیمنیٹرین الیون بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔رسجا آزادی کپ کی تقریب ٹرافی و کٹ رونمائی اسلام آباد میں منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید تھے ،جنہوں کے ایونٹ کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی کی اور تمام ٹیموں کو ایونٹ کی کٹس پیش کیں۔رسجا الیون نےپہلےرسجاانٹر میڈیا آزادی کپ کےاولین میچ میں دنیا ٹی وی کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سے خوبصورت چمچماتی ٹرافی کے حصول کیلئے سفر کاآغاز کردیا ہے اسلام آباد ایف سیون میں قائم نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں اس قبل کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ھم ٹی وی نے بول ٹی وی کے خلاف 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں رسجا کے کپتان حامد میر نے ٹاس جیت کر دنیا ٹی وی کو بیٹنگ کی دعوت دی آل راؤنڈر افضل جاوید کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا دنیا ٹی وی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ15 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 65 رنز بنائے رسجا الیون کے افضل جاوید مین آف دی میچ نے 3 ثاقب عباسی نے 2 اورگیبریل ڈی سوزا, فیصل منصور ۔عارف خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا دنیا ٹی وی کی طرف سے محمود 14۔خاور گھمن 6۔عمرجٹ5۔یاسر ملک 7 رنز بنا سکےجواب میں فاتح ٹیم نے حدف 10ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیاکپتان حامد میر 15، ثاقب عباسی 17، محسن اعجاز 13, افضل جاوید نے 11رنز بنا کر نمایاں رہےدنیا ٹی وی کےخاور گھمن ، عمران اعظم نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی.رسجا الیون کے افضل جاوید شاندارآل راؤنڈر پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے قبل ازیں کھیلے گئے پہلے میں ھم ٹی وی نے بول ٹی وی کے خلاف 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کی بول ٹی وی92رنز کے جواب نے ہم ٹی وی نے ہدف 10ویں اوور میں پورا کر لیا بول ٹی وی کے ہاروب مغل 43, عبدالسلام 15 رنز بنا سکے
ہم ٹی وی کے ثمر عباس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بول ٹی وی کے رضوان راو نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہم ٹی وی کے سمیر بٹ کے جارحانہ 55رنز کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے آج پیر کو رسجاانٹر میڈیا آزادی کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز اے آر وائی اور ڈان، جیو اور سما ٹی وی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی.قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے رسجا انٹرمیڈیا ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میںبطور مہمان خصوصی شرکت کیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اس ایونٹ میں خبروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو کھیل کے میدان میں دیکھنا زبردست تجربہ ہو گا،سیاست دان بھی ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مصروفیت کے اس دور میں کھیل کی سرگرمی تازہ ہوا کا جھونکا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے،کے پی ایل کے حوالے سے مودی کی فاشسٹ حکومت نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دبا میں ڈالنے کی کوشش کی،ممیں ان کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مودی کا دبا مسترد کیاوفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیر پریمئیر لیگ کے کھلاڑیوں پر دبائو ڈال کر اپنی مکروہ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے بھارتی دبائو مسترد کرنے والے کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیراہتمام رسجا انٹرمیڈیا آزادی کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کرکٹ سیاست سے بالاتر کھیل ہے جس نے ہمیشہ قوم کو جوڑا ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کا پہلا پارلیمنٹیرین ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان کی پارلیمنٹ کی ٹیم بھی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے اس کے علاوہ مختلف میڈیا ہائوسز کی ٹیمیں ہیں اس سے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے تمام ٹیموں پر زور دیا کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران کورونا ایس او پیز کاخصوصی خیال رکھا جائے۔اس موقع پر نوشہر ہ سے رکن قومی اسمبلی عمران خٹک ،حامد میر، شکیل شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ رسجا انٹر میڈیا آزادی کپ کا آغازیکم اگست سے اسلام آباد کے نیشنل گرائونڈ میں ہوا۔ رسجا الیون کی افضل جاوید کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت انٹر میڈیا ٹورنامنٹ میں دنیا ٹی وی کیخلاف کامیابی ۔۔۔ھم ٹی وی نے بول ٹی وی کو ہرا دیا ایونٹ میں جیو نیوز ،دنیا ٹی وی ،اے آر وائی سمیت میڈیا ہائوسز کی ٹیمیں شریک ہوں گی،ایونٹ میں وفاقی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل پارلیمنیٹرین الیون بھی ایکشن میں دکھائی گی جیتے والی ٹیم کو پانچ لاکھ جبکہ رنر اپ کو اڑھائی لاکھ کی انعامی رقم ملے گی کی تقریب ٹرافی و کٹ رونمائی اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر رسجا انٹرمیڈیا ٹورنامنٹ ٹرافی رونمائی کے ساتھ تمام ٹیموں کو ایونٹ کی کٹس پیش کی گئیں،امیڈیا سے گفتگو میں مراد سعید نے کہا کہ خبروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو کھیل کے میدان میں دیکھنا زبردست تجربہ ہو گا،سیاست دان بھی ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گے،انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن رسجا کے چیئرمین عبدالمحی شاہ، صدر ایاز اکبر، سیکرٹری عارف محمود،نامور صحافی کپتان رسجا الیون حامد میر سینئر اراکین گیبریل ڈی سوزا,زاہد یعقوب خواجہ ،فہیم انور،شہر یارخان،افضل جاوید،سہیل محمود،ناصر نقوی،محسن اعجاز،خرم شہزاد،رانا تنویر حسین , اصغرعلی مبارک اور دیگر تکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مصروفیت کے اس دور میں کھیل کی سرگرمی تازہ ہوا کا جھونکا ہو گا۔



















